ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ کیجریوال کی گرفتاری کا تعلق الیکشن کے ساتھ ہے‘

مقصدملک کے جمہوری اداروں کو کمزور کرنا ہے :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-23
in مقامی خبریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کو لوک سبھا الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسے عمل کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے جمہوری اداروں کو کمزور کرنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کیجریوال پہلے اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں جن کو گرفتار کیا گیا بلکہ اس سے قبل بھی جارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بھی ایسا کیا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ای ڈی کی طرف سے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’اس کا تعلق الیکشن کے ساتھ ہے‘ الیکشن کمیشن کی طرف سے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے کچھ روز بعد ہی ایک موجودہ وزیر اعلیٰ جو اپوزیشن الائنس کا اہم حصہ بھی ہیں، کو ای ڈی کی طرف سے گرفتار کیا جاتا ہے لیکن وہ پہلا ایسا اپوزیشن لیڈر نہیں ہے بلکہ اس سے قبل جارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایسا کیا گیا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’یہ بدقسمتی سے ایک ایسے عمل کا حصہ ہے جس سے ملک کے جمہوری اداروں کو کمزور کرنا ہے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا’’یہ حکومت ہمیشہ رہنے والی نہیں ہے لیکن وہ صرف جمہوری اداروں کی تباہی کا میراث ہی چھوڑیں گے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ایسا کئی برسوں سے ہو رہا ہے اور بی جے پی کی مخالفت کرنے والی کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جس کو اس طرح کے حملوں کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔انہوں نے کہا’’پچھلے پانچ چھ برسوں سے یہ نئی جمہوریت کا ایک حصہ ہے اور جمہوری اداروں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ایمرجنسی کے زمانے میں لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی امید تھی لیکن آج ہمیں پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ جج کا فیصلہ کیا ہوگا‘‘۔
انجینئر رشید کے جیل سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف نائب صدر نے کہا’’یہ افسوس کی بات ہے حالانکہ ابھی تک انہیں کسی چیز کے لئے گناہ گار نہیں پایا گیا ان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جیل میں بند رکھا گیا ہے ہم جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کس سیاسی لیڈر کا ہاتھ ہے ‘‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے خلاف سیاسی جماعتوں کا ایک ساتھ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’ہم یہ شیر کشمیر کے زمانے سے دیکھتے آرہے ہیں‘‘۔
نیشنل کانفرنس کا این ڈی اے کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’نیشنل کانفرنس کا این ڈی اے کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہوگا‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم بی جے پی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور سال۲۰۱۹میں جو کچھ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے ساتھ کیا ہم اس کے خلاف بھی مسلسل لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں نے اس وقت بی جے پی کا ساتھ دیا آج وہ اس کا خمیازہ بھگت رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں پولیس افسر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

Next Post

خراب موسم کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او

خراب موسم کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.