ٹوکیو///
جنوب مغربی جاپان کے کماموٹو شہر میں جمعہ کو تین لڑکیوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے 20 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:15بجے کماموٹو سٹی ہال کے قریب ایک عمارت میں پیش آیا، جب تین لڑکیاں، جو نو عمر یا ان کی عمریں 20 سال کے آس پاس تھیں، کو ایک شخص نے چاقو مار کر زخمی کر دیا۔
عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تینوں لڑکیوں کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو وہ ہوش میں تھیں۔
اطلاعات کے مطابق بعد میں افسران نے ایک 29 سالہ شخص کو گرفتار کیا جو جائے وقوعہ کے قریب موجود تھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔