ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-21
in عالمی خبریں
A A
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

جنیوا//
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے 2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایم او ) نے ’ اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس ( 2023 ) میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ، زمینی اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر رہا اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 سے فروری 2024 کے درمیانی عرصے میں، پیرس ایگریمنٹ کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کا طے شدہ ہدف 1.5 ڈگری سیلسیئس حاصل نہیں کیا جاسکا، اور اس عرصے کے دوران عالمی درجہ حرارت میں 1.56ڈگری سیلسیئس کی شرح سے اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے ڈبلیو ایم او کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد کہا ہے کہ گلوبل کلائمیٹ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، اور رکازی ایندھن ( فوسل فیول ) کے مستقل استعمال سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی موسمیاتی تغیرات سے متعلق تشویش میں بے اندازہ اضافہ کررہی ہے۔
ڈبلیو ایم او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایل نینو ایونٹ کے بعد کا سال عام طور پر گرم تر ہوتا ہے، اگرچہ ہم 2024 کے گرم ترین سال ہونے کی پیش گوئی نہیں کرسکتے تاہم اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ رواں سال گرمی کی شدت 2023 کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 90 فیصد سمندروں پر کم از کم ایک بار ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ گلیشیئرز پر برف کی سطح کم ترین لیول پر آگئی، اور بحرمنجمد شمالی کی برف بھی تاریخ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
تاہم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے مطابق ایک امید افزا بات یہ ہے کہ ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے ری نیو ایبل انرجی کی پیداوار 2022 کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ کر 510 گیگا واٹ پر آگئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھوکہ دہی کا الزام، عراق کے سابق وزیردفاع سویڈن میں گرفتار

Next Post

بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت سے ٹرمپ کی جیت کے امکانات بڑھ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت سے ٹرمپ کی جیت کے امکانات بڑھ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.