ہفتہ, اگست 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے فوجی طاقت میں اضافہ ضروری : راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-18
in کھیل
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برازیل کی فٹ بال ٹیم ہندوستان اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی دوستانہ میچ

2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 12 شہروں کو ملی میزبانی

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ مین لینڈ سے دور ملک کے اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات کا دفاع کرنے کے لیے دور دراز کے علاقوں تک فوجی طاقت بڑھانا ضروری ہے ممبئی کے مزگاوں ڈاکیارڈ میں بنائے گئے دو دیسی جنگی جہاز آئی این ایس سورت اور آئی این ایس ادے گری کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہاکہ اگر کوئی ملک مین لینڈ سے دور اپنے اقتصادی یا اسٹریٹجک مفادات کا دفاع کرنا چاہتا ہے، تو اسے مین لینڈ سے کافی دور تک کے علاقوں میں فوجی طاقت میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر سمندر کے ساتھ ہمارا پرانا رشتہ رہا ہے۔ سمندر نے جہاں ایک طرف ہمیں قدرتی وسائل فراہم کر کے مالا مال کیا ہے وہیں دوسری طرف ہمیں دنیا سے جوڑنے کا کام بھی کیا ہے۔
اس معاملے میں بحریہ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مضبوط، محفوظ اور خوشحال بننے کی طرف گامزن ہے، ایسے میں عالمی طاقت کے طور پر پہچان دلانے میں بحریہ کا کردار اہم ہوگا۔
دفاعی شعبے میں خود انحصاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بحریہ پہلے ہی دیسی جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی تیاری میں سب سے آگے رہی ہے۔ پچھلے پانچ مالی برسوں میں بحریہ کے جدید کاری کے بجٹ کا دو تہائی سے زیادہ حصہ مقامی اشیاء کی خریداری پر خرچ کیا گیا ہے۔ بحریہ کے لیے آرڈر کئے گئے 41 بحری جہازوں اور آبدوزوں میں سے 39 ملک میں ہی بن رہے ہیں اور یہ ‘خود انحصار ہندوستان’ کے لیے بحریہ کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فوجی سازوسامان کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ملک کو جہاز سازی کا ہب بنانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔
ہند-بحرالکاہل خطے کو اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدوں کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس خطے میں ایک ذمہ دار میری ٹائم اسٹیک ہولڈر کے طور پر، متفقہ اصولوں اور پرامن، آزاد، قواعد پر مبنی اور مستحکم بحری نظام کا حامی ہے۔
انہوں نے اعتماد کا اظہار کیاکہ دونوں جنگی جہاز دنیا کو نہ صرف ہماری اسٹریٹجک طاقت بلکہ ہماری خود انحصاری کی طاقت سے بھی روشناس کرائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای ڈی ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک سے دہلی میں نہیں بلکہ کولکتہ میں پوچھ گچھ کرسکتی ہے: سپریم کورٹ

Next Post

کارتی چدمبرم کے کئی ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل کی فٹ بال ٹیم ہندوستان اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی دوستانہ میچ

2026-08-01
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 12 شہروں کو ملی میزبانی

2026-08-01
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

شبھمن گل دوبارہ ون ڈے کے نمبر ایک بلے باز بن گئے، آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی جاری

2026-07-30
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھائے: میکڈونالڈ

2026-07-30
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

سارانش جین کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں موقع، جڈیجہ اور بمراہ کی واپسی

2026-07-29
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے چیلنج کے لیے ‘بہترین فارم’ میں

2026-07-29
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے سومیہ سرکار کو ٹیم میں شامل کیا

2026-07-28
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

یہ سوریہ ونشی کی نہایت میچور اننگ تھی: وی وی ایس لکشمن

2026-07-28
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

کارتی چدمبرم کے کئی ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.