جموں /۱۴مارچ
جموں و کشمیر کے کشتواڑ کے بھنڈارکوٹ علاقے میں جمعرات کو ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس اور سول انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ مہلک حادثہ کشتواڑ کے بھنڈار کوٹ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے ایک بیٹے کی فوری موت ہو گئی۔ دوسرا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا‘تاہم ایک تصدیق طلب اطلاع میں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔
ایک پولیس افسر نے مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت یاسر حسین بھٹ کے طور پر کی ہے جو ضلع اسپتال کشتواڑ میں ملازم تھا۔
افسر نے بتایا کہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔