سرینگر//
سابق رکن اسمبلی اور پہاڑی لیڈر جاوید حسن بیگ نے جمعہ کے روز نیشنل کانفرنس میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔
بتادیں کہ بیگ نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بارہمولہ نشست سے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بیگ کو جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے ’پارٹی مخالف‘سرگرمیوں کے پاداش میں پارٹی سے نکالا تھا۔
وہ سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔