منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر میں ہائی وے اور روپ وے پروجیکٹوں کیلئے۲۰۹۳ کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری

منصوبے کو سرینگر اور ڈل کا خوبصورت نظارہ پیش کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ‘یہ محفوظ اور آسان نقل و حمل کاذریعہ ہے:گڈکری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in مقامی خبریں
A A
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

نئی دہلی//
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں دو شاہراہوں کو چوڑا کرنے اور ایک روپ وے پروجیکٹ کیلئے ۹۲ء۲۰۹۳ کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ ۷۰۱ کے رفیع آباد ،کپواڑہ، چوکی بل،ٹنگڈار، چمکوٹ سیکشن کی چوڑائی اور مضبوطی کیلئے۹۴ء۱۴۰۴ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
گڈکری نے کہا کہ پیکیج ون کے تحت انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی) موڈ پر بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں پروجیکٹ بیکن کے تحت شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد ۵۱ کلومیٹر کے روٹ کو دو لین میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ شاہراہ خطے میں لاجسٹکس کیلئے اہم ہے کیونکہ یہ بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کو جوڑنے والے اسٹریٹجک روٹ کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور بین الاقوامی سرحد کے قریب شمالی کشمیر میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کا لازمی حصہ ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ سرینگر ضلع میں شنکراچاریہ مندر تک ایس ڈی اے پارکنگ (زبروان پارک کے قریب) سے ۵ء۱ کلومیٹر طویل روپ وے کی ترقی ، آپریشن اور دیکھ بھال کیلئے۵۸ء۱۲۶ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
گڈکری نے کہا کہ یہ اقدام ہائبرڈ اینوئٹی ماڈل پر کام کرتا ہے ، جس میں مونوکیبل ڈیچیبل گونڈولا (ایم ڈی جی) ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں فی گھنٹہ ۷۰۰؍ افراد کی نقل و حمل کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس منصوبے کو سرینگر شہر اور ڈل جھیل کا خوبصورت نظارہ پیش کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جو محفوظ اور آسان نقل و حمل کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔
مرکزی وزیر کامزید کہنا تھا یہ معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے مندر جانے کے لئے آسان رسائی کو یقینی بناتا ہے ، جس سے سفر کا وقت تقریبا ً۳۰ منٹ سے کم ہوکر تقریبا ً۵ منٹ رہ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ نقل و حمل کے لئے ایک ماحول دوست طریقہ کے طور پر کام کرتا ہے، مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے، اور سیاحت کو فروغ دے کر خطے کے لئے معاشی فوائد لاتا ہے۔
گڈکری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے۲۴۴ کے ناشری چنانی سیکشن کی اپ گریڈیشن اور مضبوطی کے منصوبے کیلئے۴۰ء۵۶۲ کروڑ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اودھم پور اور رام بن اضلاع میں۱ء۳۹ کلومیٹر پر پھیلی یہ پہل قومی شاہراہ (او) کے تحت ای پی سی موڈ پر کام کرتی ہے۔
اس سڑک کی تعمیر سے جموں کے سیاحتی مرکز پٹنی ٹاپ سے بہتر رابطہ قائم ہوگا جس سے خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۹کانگریسی امیدواروں کی پہلی فہرست جاریراہل گاندھی جنوبی ریاست کیرالہ سے لڑیں گے

Next Post

میرواعظ کو پانچ ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post

میرواعظ کو پانچ ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.