سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسے میں بہت ساری ’لکھ پتی دیدی‘ موجود تھیں۔
بتادیں کہ’ لکھ پتی دیدی‘ پروگرام دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بخشی اسٹیڈیم میں نریندر مودی کو دیکھنے کی خاطر بہت ساری’ لکھ پتی دیدی ‘دیہی علاقوں سے آئی ہوئی تھیں۔
ریلی کے اختتام کے بعد خواتین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ’ لکھ پتی دیدی‘ پروگرام نے خواتین کی تقدیر بدل دی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت خواتین اب ہر ماہ دس سے پندرہ ہزار روپے کمارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا’’ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اس پروگرا م کو شروع کیا جس وجہ سے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو روزگار مل رہا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ’ لکھ پتی دیدی‘ پروگرام دیہی ترقی کی مرکزی وزارت نے شروع کیا ہے۔دیہی علاقوں میں خواتین کو معاشی طورپر با اختیار بنانے کی اس پہل کے تحت بہت ساری خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔