منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

وزیر اعظم کی ریلی میں زائد از 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے :رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-04
in ٹاپ سٹوری
A A
اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۴مارچ

بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 7 مارچ کو منعقد ہونے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں زائد از 2 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

رینا نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس دورے کے پیش نظر کشمیر میں اس وقت جشن کا ماحول ہے ۔

بی جے پی یونت صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

رینا نے کہا”وادی کشمیر کے لوگوں کےلئے خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی۷مارچ کو یہاں آ رہے ہیں، اس دورے کے دوران بخشی اسٹیڈیم میں ان کی ریلی میں زائد از دو لاکھ لوگ شرکت کریں گے“۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر وادی میں جشن کا ماحول ہے اور یہاں خوشی کی ایک لہر ہے ۔

رینا نے کہا کہ سال 2003 میں جب اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی اتل بہاری واجپائی جی یہاں آئے تھے تو اس وقت بھی اسی اسٹیڈیم میں لوگوں کا سیلاب امڈ آیا تھا اور اس کے بعد سال 2015 میں جب مودی جی یہاں آئے تو اس وقت بھی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں لوگوں اژدھام جمع ہوا تھا۔

بی جے پی یونٹ صدر نے کہا”سال 2014 میں جب کشمیر میں خطرناک سیلاب آیا تو اس مشکل وقت میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی جی یہاں آئے حالانکہ دیوالی کا تہوار تھا انہوں نے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہیں منایا بلکہ یہاں لالچوک آئے اور 80 ہزار کروڑ روپیوں کے پیکیج کا اعلان کیا“۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی پیکیج کے نتیجے میں کشمیر اس مشکل صورتحال سے باہر نکل سکا۔

رینا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں کشمیر نے ہر شعبے میں ترقی کی اور ان کی قیادت کی بدولت یہاں امن و آشتی اور بھائی چارے کا ماحول قائم ہے ۔

بی جے پی لیڈر نے کہا”ہمیں امید ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھی کشمیر کے لوگ بی جے پی کی بھر پور حمایت کریں گے “۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی تمام پارلیمانی نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کرے گی اور باقی امید واروں کا اعلان بھی بہت جلد کیا جائے گا۔

بتادیں کہ بی جے پی نے جموں اور اودھم پور پارلیمانی نشستوں کےلئے اپنے امیداروں کا اعلان کیا ہے ۔

وزیر اعظم کی طرف سے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق ممکنہ اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر رینا نے کہا کہ جو بھی اعلان کیا جائے گا لوگ اس کو ریلی میں سنیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن سڑک حادثے میں4 افرادکی موت‘ 3 زخمی

Next Post

دو لاکھ لوگ…!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

دو لاکھ لوگ…!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.