نئی دہلی// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں بدھ کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آٹھویں بار سمن جاری کیا۔
ای ڈی نے وزیراعلیٰ کو 4 مارچ کو حاضر ہونے کے لئے کہا ہے ۔
مرکزی ایجنسی نے ساتواں سمن 22 فروری کو جاری کیا تھا۔ مسٹر کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی کے سامنے تبھی پیش ہوں گے جب عدالت انہیں ایسا کرنے کا حکم دے گی۔
انسداد بدعنوانی ایجنسی نے حال ہی میں دہلی کی ایک عدالت میں مسٹر کیجریوال کے خلاف ای ڈی کے سمن پر غیر حاضر رہنے کی شکایت درج کرائی ہے ۔ جس کے بعد عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 16 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔