منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کا فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون اور کوآرڈی نیشن پر زور

’فضائی آلودگی لوگوںکی صحت کیلئے ایک سنگین تشویش میں تبدیل ہوگئی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-27
in اہم ترین
A A
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سانبہ//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول’ منتھن ۲۰۲۴‘کا اِفتتاح کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میںسینٹر ل یونیورسٹی جموں ، سندھو سینٹرل یونیورسٹی لداخ اور اِنڈین نیشنل ینگ اکیڈیمی آف سائنس کی نیشنل کلین ایئر پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ضروری آلات اور تجزیاتی تکنیکوں کے ساتھ ساتھ ایئر کوالٹی سٹیڈیز کے لئے ریموٹ سنسنگ ٹولز پر تربیت فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔
سنہا نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون اور کراس سیکٹورل کوآرڈی نیشن پر زور دیا ہے جو لوگوں کی صحت کے لئے ایک سنگین تشویش میں تبدیل ہو گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ ہوا زندگی کو برقرار رکھتی ہے۔اَب وقت آگیا ہے کہ ہم صاف ہوا کی دستیابی کو برقرار رکھیں۔ فطرت ہمیں ماضی کے غلط اَقدامات سے صحیح سبق سیکھنے اور ایک صاف ستھرے اور سرسبز سیارے کی طرف کام کرنے کی یاد دِلارہی ہے ‘‘۔
سنہانے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کے فضائی آلودگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا حل کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر مانیٹرنگ ورک اور عوام کی شمولیت اور صلاحیت سازی کے اَقدامات پر زور دیا۔ موثر نگرانی کے نیٹ ورک اور جامع عوامی شرکت اور صلاحیت سازی کے اقدامات پر زور دیا۔
ایل جی نے مزید کہا ’’معاشرے اور قومیں متوازن اور دیرپا ترقی کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں۔ صنعتوں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی بہت سی اہم کامیابیوں نے بھی فطرت سے اَپنی طاقت حاصل کی ہے۔ آج وقت آگیا کہ فطرت کی حفاظت اور تحفظ کیا جائے ۔‘‘
سنہانے جموں کشمیر آلودگی کنٹرول کمیٹی اور دیگر اہم شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل کلین ائیر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ہمالیائی ایروسول ریسرچ انسٹرومن ٹیشن سینٹر کو مضبوط بنانے کے لئے محکمہ جنگلات وماحولیات کی طرف سے۵ء۱کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
ایل جی نے اِنڈین انسٹی چیوٹ آف جیومیگنٹ اِزم کو جموں و کشمیر میں تحقیق سے متعلق سرگرمیوں کی توسیع کیلئے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ضروری تعاون کا بھی یقین دِلایا۔
اِس موقعہ پر ضلع سکل کمیٹی سانبہ اور سکول آف بزنس سٹیڈیز، سینٹرل یونیورسٹی جموں کے درمیان سنکلپ سکیم کے تحت سانبہ ضلع میں صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے کورسوں کے لئے سروس لیول کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اِس موقعہ پروائس چانسلر سینٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر سنجیو جین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا، ڈائریکٹر اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف جیو میگنٹ اِزم پروفیسر اے پی ڈمری،آئی آئی ٹی مدراس پروفیسر سچن ایس گنتھے، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما، ماہرین، سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرحد پار دہشت گردی پر ہندوستان کا ردعمل اڑی اور بالاکوٹ کے واقعات میں دیکھا گیا

Next Post

ٹیرر کیس ۲ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
مئی میں کولگام میں اساتذہ کی ہلاکت کا کیس ‘ ایس آئی یو کے ضلع میں چھاپے

ٹیرر کیس ۲ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.