سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے جمعہ کے روز یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا۔
سنہا نے اس موقع پر صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی افرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس ضمن میں’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’میں نے سری نگر میں آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا‘۔انہوں نے مزید کہا’’یہ سہولت ہماری ان بیٹیوں کے لئے وقف ہے جو ایس ٹی ای ایم کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہیں اور جدت طرازی او کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے تیار ہیں‘‘۔
ایل جی کا ایک اور پوسٹ میں کہنا ہے ’’میں نے صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے خصوصی افرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا جو مقامی چیلنجز کو حل کرنے کے قابل ہونے چاہئے ‘‘۔
سنہانے کہا’’آج این آئی ٹی جیسے اداروں کی سب سے بڑی ذمہ داری نئی نسل میں سے اختراع کرنے والوں کو تیار کرنا ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی اَفرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا جو مقامی چیلنجوں کو حل کرنے کے قابل بھی ہوں۔
سنہا نے کہا کہ این آئی ٹی جیسے اِداروں کی سب سے بڑی ذمہ داری اِختراع کاروں کی نئی نسل تیار کرنا ہے ۔ ہمیں امرت کال میں اختراع پر مبنی معیشت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ ملک میں اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ طلبا کے مستقبل پر مبنی صلاحیتوں کی تعمیر، تعلیمی اِداروں اور صنعتوں کے مابین ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کریں۔
ایل جی کاکہنا تھا’’ہمیں ایس ٹی ای ایم ۔سائنس ، ٹیکنالوجی ، اِنجینئرنگ اور ریاضی کے کورسوںمیں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کو بھی یقینی بنانا چاہئے‘‘۔
این آئی ٹی میں لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے تعلیمی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلی کا بھی اِشتراک کیا۔
ٍ سنہا نے کہا کہ آج ہمارے تعلیمی اِدارے جدید تعلیمی پروگراموں کے مراکز کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فراہم کئے جانے والے نئے مواقع کے ساتھ ہم مستقبل میں عالمی علمی معیشت پر صحیح معنوں میں غلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔
آج جس جدید ترین ہوسٹل کا اِفتتاح کیا گیا ہے وہ کیمپس میں طالبات کو اَقامتی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
اِس موقعہ پر ڈائریکٹر این آئی ٹی پروفیسر اے رویندر ناتھ، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر بلال محی الدین بٹ اور این آئی ٹی سری کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔