جموں//
جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے آج ۸۳۹؍امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی جس میں پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ یو ٹی کیڈر کے جونیئر انجینئر (سول) کے طور پر ان کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کی جانب سے آج یہاں جاری ایک نوٹس کے مطابق منتخب امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ۲۱دنوں میں اپنی ای میل آئی ڈی اور رابطے کی تفصیلات پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ، سول سیکریٹریٹ جموں/ سرینگر کے اسٹبلشمنٹ سیکشن میں ذاتی طور پر یا ای میل پر جمع کرائیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس میں ناکامی پر یہ مان لیا جائے گا کہ وہ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ میں جونیئر انجینئر (سول) کی حیثیت سے اپنی تقرری لینے کیلئے تیار نہیں ہیں اور بغیر کسی نوٹس کے تقرری کا حق کھو دیں گے۔