بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

خوراک کی سکیورٹی اور کسانوں کی بہبود [؟] مودی کی گارنٹی:پیوش گوئل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in قومی خبریں
A A
موجودہ مالی سال میں برآمدات 400 بلین سے زیادہ ہوں گی: گوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//ایک ایسے وقت میں جب خوراک کی عالمی سپلائی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ ، جنگ اور موسم سے متاثر ہے ، ہندوستان میں صورت حال – صارفین اور کسان، دونوں کے لیے نمایاں طور پر اطمینان بخش ہے ۔ان خیالات کا اظہار کامرس وصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک وتقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرپیوش گوئل نے اپنے ایک مضمون میں کیاہے ۔
وزیرموصوف کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم مودی کی قیادت والی کابینہ نے کسانوں کے فائدے کے لیے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت میں 8 فیصد اضافہ کیا، جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ گنے کی قیمت حاصل کر رہے ہیں، جب کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ بھارتی صارفین کو دنیا میں سب سے سستی چینی ملے ۔ایسے ہی بہت سے اقدامات ہیں، جن کسانوں کی فلاح و بہبود اورصارفین کے مفاد کو یکجا کیا گیا ہے ۔ اس مہینے کے شروع میں، وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر ہر شہری کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ، 29 روپے فی کلو گرام کے حساب سے "بھارت چاول” کے آغاز کے ساتھ ہمارے شہریوں کے لیے سستی قیمتوں پر اناج کی فراہمی کو یقینی بنایاہے ۔
ہمارے محنتی کسانوں کا شکر ہے کہ وہ زیادہ تر زرعی اجناس کی کافی پیداوار کے ساتھ ملک کو خودکفیل بنا رہے ہیں، حکومت پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج فراہم کر رہی ہے ، اور باقی آبادی کے لیے کھانے کی اشیاء بہت معقول قیمت پر دستیاب ہیں۔
ان کے بقول مودی حکومت نے ہمیشہ ہی حساس غذائی اجناس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کم کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی کی ہے ۔ پچھلے سال، اس نے 60 روپے فی کلو گرام کی انتہائی سبسڈی والی شرح پر "بھارت دال” اور 27.50 روپے فی کلو گرام کی کم قیمت پر "بھارت آٹا” لانچ کیا۔ اسی طرح مرکزی ایجنسیاں سستی پیاز فروخت کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اس نے ٹماٹر کی سپلائی اس وقت کی، جب قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی تھیں، جس کے لئے مرکزی حکومت نے بل میں بڑے فرق کی ادائیگی کی۔ "بھارت” کے نام سے غذائی اجناس کی فروخت کو تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 18,000 سے زیادہ فروخت کے مراکز پر دستیاب ہیں۔
مسٹر پیوش گوئل نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے کبھی خوردہ بازار میں اناج یا دالیں فروخت نہیں کیں۔ وزیراعظم مودی نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمیشہ فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی ۔ پچھلے سال، جیسے ہی بے موسم بارشوں نے ٹماٹر کی سپلائی میں خلل ڈالا، حکومت نے تیزی سے حرکت کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو پلٹ دیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اچھے معیار کی دال، چاول اور آٹا معتدل قیمتوں پر سپلائی کی جائیں۔ یہ اقدامات معاشرے کے ہر طبقے کی مدد کے لیے بلا تفریق نافذ کئے گئے ہیں ۔
اس حکومت کا ایک اور بے مثال اقدام مارکیٹ میں فوری مداخلت کے لیے زرعی – باغبانی کی اشیاء کا ایک وافر ذخیرہ قائم کرنے کی خاطر ایک مخصوص قیمتوں کے استحکام کے فنڈ کا قیام ہے ۔ حکومت نے اہم دالوں اور پیاز کی سستی دستابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کی ہے ، جس کے لیے مجموعی بجٹ امداد 27,489 کروڑروپے رکھی گئی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ حکومت نے ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ سپلائی کی ذخیرہ اندوزی کرنے یا مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ثابت ہو گی۔ ایسے میں جبکہ چند مہینوں میں گندم کی ریکارڈ فصل کی توقع ہے ، لیکن حکومت کوئی خطرہ مول نہیں لے رہی ہے ۔ اس نے گندم پر اسٹاک کی حد قائم کر دی ہے اور مارکیٹ میں اس کی سپلائی بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔
روزانہ 22 ضروری اشیائے خوردونوش کی خوردہ اور ہول سیل قیمتوں کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ 34 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قیمتوں کی نگرانی کرنے والے 550 مراکز سے معلومات کے ساتھ، قیمتوں کے رجحانات کا تجزیہ کیا جاتا ہے ،تاکہ قیمتوں کو کم کرنے کے لیے وافر ذخیرے سے اسٹاک جاری کرنے کے مناسب فیصلے کیے جائیں، اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے اسٹاک کی حدیں نافذ کی جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت عطیات کے لیے ‘وصولی بھائی’ کی طرح کام کر رہی ہے : راہل

Next Post

جوبائیڈن نے روسی صدر کو گالی دیدی؛ پوتن کا ردعمل بھی آگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر

جوبائیڈن نے روسی صدر کو گالی دیدی؛ پوتن کا ردعمل بھی آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.