اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

نوجوانوں کو بندو ق اٹھانے پر آمادہ کرنے والا سب سے بڑا مجرم :سوائن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-17
in ٹاپ سٹوری
A A
آر آر سوائن کو ڈی جی پولیس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

بارہمولہ/۱۷فروری
ڈی جی پی جموں وکشمیر آر آر سوائن کا کہنا ہے کہ پولیس، نوجوانوں کو بندوق اٹھانے اور دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کرنے سے باز رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سے زیادہ نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لیے تیار کرنے والا زیادہ بڑا مجرم ہے ۔
ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے بارہمولہ میں عوامی دربار کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈی جی پی نے کہاکہ نوجوانوں کو تشدد سے دور رکھنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے نئی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔ان کے مطابق نوجوانوں کو دہشت گردی اور منشیات کی لت سے محفوظ رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہا”سیول سوسائٹی، علمائے کرائم ، آئمہ مساجد کے ساتھ مل کر ہم ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں گے جس سے نوجوانوں کو تشدد سے پرے رکھا جاسکے “۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لئے تیار کرنے والا ہی اصل مجرم ہے اور ایسے افرادکے خلاف ہم سخت کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔
سوائن نے کہاکہ بندوق اٹھانے والا کم عمر نوجوان ایک وکٹم ہوتا ہے لہذا پولیس ایسے افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی جو نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر آمادہ کر رہا ہے ۔
ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ ہم نئی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردی کو فروغ دینے والے عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ایسے عناصر کو سماج سے الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے ۔
پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ منشیات کا عادی نوجوان ہی منشیات فروش بن جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم وکٹم کو الگ کریں گے لیکن پھر بھی اس کے تار منشیات کے کاروبار سے جڑے ہوتے ہیںانہوں نے کہاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
سوائن نے کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے یا دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے بارے میں پتہ دینے والوں کو انعام سے بھی نوازا جارہا ہے تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ بارہ مولہ میں آج پہلا عوامی دربار منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اپنے مسائل ابھارے ۔
ڈی جی پی نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے پولیس محکمہ چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی دربار میں زیادہ تر پولیس پریوارسے جڑے افراد اپنے مسائل کے حل کی خاطر آتے ہیں جن میں زیادہ تر مسائل ایس آر او، ٹرانسفر کیسز ، بچوں کی تعلیم اور صحت سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔
سوائن نے مزید بتایا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر اب الگ سے سینئر آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ حکومتی سطح پر بھی گروینس سیل کام کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کارکن ہر بوتھ پر بی جے پی کے 370 ووٹ بڑھائیں: مودی

Next Post

کیا یہ دہرا معیار نہیں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کیا یہ دہرا معیار نہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.