ممبئی// رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں آنے سے قبل جونی بیرسٹو کے آئی پی ایل 2022 کے اعداد و شمار آٹھ اننگز میں 136 رنز تھے جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ محض 117.24 کاتھا۔ ان اعداد و شمار کو دیکھ کر، آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ بیرسٹو کے لیے یہ ٹورنامنٹ شاید خراب جارہا ہے۔ لیکن یہ بلے باز خود ایسا نہیں سوچتا۔
بنگلورو کے خلاف میچ میں 29 گیندوں پر 66 رن کی میچ وننگ اننگ کھیلنے والے بیرسٹو نے کہا، ’’بے غرض ہونے اور خراب فارم میں فرق ہوتاہے۔ میں اس بات سے خوش ہوں کہ مجھے جو بھی کرداردیاگیا، میں اس پر ٹیم کے لئے کھراترا۔ پہلے مجھے فنشر بنایا گیا اور اب میں ٹیم کے لیے اوپننگ کر کے خوش ہوں۔ میں ہمیشہ ٹاپ پر بیٹنگ کرنا پسند کرتا ہوں۔”
بیرسٹو نے جمعہ کو جو کیا وہ کسی سنسنی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے پاور پلے میں 59 رن بنائے اور بنگلورو کے اہم گیندباز جوش ہیزل ووڈ کو نشانہ بنایا۔ بیرسٹو نے کہا، ’’جب آپ کو اپنے سلاٹ میں گیند ملتی ہے تو آپ کو اس کا فائدہ اٹھانا پڑتا ہے۔ اگرآپ باونڈری لائن پر کیچ ہوتے ہیں یاپھر باہری کنارہ دے کر پویلین لوٹتے ہیں، توبھی کوئی بات نہیں۔ اگرآپ کا اچھادن ہوتا ہے، توخراب دن بھی ہوتا ہے۔ آج اچھادن تھا اورمجھے خوشی ہے کہ ہم پاورپلے کا فائدہ اٹھاسکے۔”
انہوں نے مزید کہا، "ہمارے پاس ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا طریقہ مختلف ہے۔ گرچہ ہمارے وکٹ مسلسل گچھوں میں گررہے ہوں لیکن ہم ہمیشہ اٹیک کے لیے جاتے ہیں۔ ایسا ہمیشہ نہیں ہوپاتا، لیکن ٹورنامنٹ کے ایک بڑے حصے کے دوران ہم نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگرکوئی ایک یا دو بلے باز بھی چل جاتا ہے تو ہماری اننگ بڑی ہو جاتی ہے۔
بیرسٹو کے ہم وطن اور پنجاب کے ساتھی بلے باز لیام لیونگسٹن بھی اس سے متفق نظر آتے ہیں۔ جمعہ کو انہوں نے بھی 42 گیندوں میں 70 رنز بنائے۔ لیونگسٹن نے کہا، "ہم اس قسم کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ جانی زبردست فارم میں تھے اور انہوں نے ہمارے لیے اننگ کا ٹون ترتیب دیا۔ انہوں نے مخالف ٹیم کے سب سے اہم گیند باز ہیزل ووڈ کو نشانہ بنایا۔ اس سے ہمیں بھی اپنے ہاتھ آزادی سے کھولنے کے مواقع ملے۔