ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر بیٹ منی فیکچررز کی وسیع پیمانے پر بید شجر کاری مہم چلانے کی ایپل

’کچھ برسوں سے خام مال کی قلت ہے‘ ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں یہ مسئلہ ہمیں کارخانے بند ہونے کا باعث نہ بن سکے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-14
in مقامی خبریں
A A
ملک میں ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بین الاقوامی کرکٹرز کشمیر ولو بلے کا استعمال کریں گے

Bat

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر کے کرکٹ بلے تیار کرنے والے کار خانہ داروں نے حکومت سے اس صنعت کے تحفظ کو یقینی کیلئے وسیع پیمانے پر بید کے پودے لگانے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم شروع کرنے کی درخواست کی ہے ۔
جموںکشمیر حکومت کے نام مذکورہ کارخانہ داروں کا یہ ایس او ایس ایک ایسے وقت لکھا گیا ہے جب ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ نزدیک آ رہا ہے ۔
بتادیں کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر کھیلے جانے والے ان ایونٹز میں کشمیر میں تیار ہونے والے بلوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مختلف ممالک کے کھلاڑی کشمیر کے بلوں کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کرنے لگے ہیں۔
کارخانہ داروں کا کہنا ہے’’ہم گذشتہ کچھ برسوں سے خام مواد کی سپلائی کی قلت سے دوچار ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں یہ مسئلہ ہمیں کارخانے بند ہونے کا باعث نہ بن سکے ‘‘۔
ان کاکہنا تھاکہ یہ صنعت قریب ڈیڑھ لاکھ مزدورں کو روز گار فراہم کرتی ہے جن میں سے۷۰فیصد مزدورں کا تعلق میرٹھ اتر پردیش اور پنجاب سے ہے جبکہ صرف۳۰فیصد مزدوروں کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس صنعت سے زائد از۳سو کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوتی ہے ۔
منی فیکچررز کا ایس او ایس میں کہنا ہے’’ہمارے پاس قریب ۹ہزارایک سو۵۰ہیکٹر ویٹ لینڈ دستیاب ہے جس پر بید کے درخت لگائے جا سکتے ہیں کیونکہ بید کے بغیر کوئی بھی درخت گیلی زمین پر نہیں اگایا جا سکتا ہے ‘‘۔ان کا کہنا ہے’’اگر کینیڈا اور پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی بڑے پیمانے پر بید شجر کاری مہم شروع کی جائے گی تو جموں وکشمیر بیٹ انڈسٹری کیلئے خام مواد کے ذخائر میں خود کفیل ہوجائے گا اور اس سے یہ صنعت صدیوں تک زندہ رہ سکتی ہے ‘‘۔
ایس او ایس میں کہا گیا کہ ہندوستان، جس نے سال۲۰۷۰تک کاربن نیوٹرل ہونے کا عزم کیا ہے ، کشمیر میں پائیدار بید شجرکاری مہم کے ذریعے بھی اس منزل کو حاصل کر سکتا ہے اور اس سے کشمیر میں زائد از ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی روزی روٹی کی حفاظت بھی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ویٹ لینڈس میں بید کے درخت لگانے سے سالانہ ۳۵۰کروڑ روپیوں سے زیادہ کی آمدنی ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت جموں وکشمیر مقامی صنعت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر بید کو’جی آئی ٹیگ‘دینے پر زور دے رہی ہے ۔
منی فیکچررز نے کہا کہ ولو پروہبیشن آن ایکسپورٹ اینڈ موومنٹ ایکٹ سال۲۰۰۰کا قانون بر قرار ہے اور اس صنعت کو تحفظ فراہم کر رہا ہے اور یہ ان قوانین میں شامل ہے جو دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد اختیار کئے گئے تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں زائد از۳سو بیٹ منی فیکچرنگ یونٹ قائم ہیں جن کو۷۰فیصد خام مواد ضلع گاندربل اور ضلع بانڈی پورہ کا وولر علاقہ فراہم کرتا ہے جبکہ صرف۳۰سے۳۵فیصد مواد جنوبی کشمیر سے آتا ہے ۔ان کارخانوں میں سالانہ قریب۴ملین کرکٹ بیٹ تیار ہوتے ہیں جن کو انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کو سپلائی کیا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموںکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘…ترقیاتی منظر نامے میں مکمل تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے:ایل جی سنہا

Next Post

کشمیر میں۱۸سے۲۱فروری تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
وادی میں بارشیں اور برفباری:’۱۱نومبر کی صبح سے موسم میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے‘

کشمیر میں۱۸سے۲۱فروری تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.