منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیری پنڈتوں کا راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف مختلف اضلاع میں دوسرے دن میں احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-14
in مقامی خبریں
A A
کشمیری پنڈتوں کا راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف مختلف اضلاع میں دوسرے دن میں احتجاج

BUDGAM, MAY 13 (UNI):- Police personnel control the people protesting against the killing of Kashmiri Pandit Rahul Bhat at Sheikhpora in Budgam on Friday. UNI PHOTO-90U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں گذشتہ روز مشتبہ جنگجوؤں کے ہاتھوں راہل بٹ نامی پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جمعے کے روز دوسرے دن بھی وادی کے مختلف اضلاع میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری رہا۔
ضلع بڈگام کی شیخ پورہ پنڈت کالونی میں رہائش پذیر پنڈت برادری کے لوگوں نے جمعے کے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجیوں میں زن و مرد شامل تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق احتجاجیوں نے اس دوران ائر پورٹ روڈ کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جس کو وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے کچھ آنسو گیس کے گولوں کا استعمال اور معمولی نوعیت کا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ پہلے وہ کالونی میں ہی احتجاجی دھرنے پر بیٹھے تھے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا انتظار کر رہے تھے لیکن جب وہ نہیں آئے تو ہم باہر نکلنے پر مجبور ہوگئے ۔ان کا الزام تھا کہ سرکار انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔احتجاجیوں نے کہا کہ وہ کالونی میں کسی حد تو محفوظ ہیں لیکن باہر دفتروں یا کام کے دوسرے جگہوں پر بالکل محفوظ نہیں ہیں۔احتجاجی ضلع مجسٹریٹ بڈگام کے خلاف بھی جم کر نعرہ بای کر رہے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ موصوف ضلع مجسٹریٹ نے بھی ہمارے پاس آنے کی زحمت نہیں کی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں بھی جمعے کے روز پنڈت برادری کے لوگ کپوارہ- سری نگر شاہراہ پر جمع ہوئے اور راہل پنڈت کے قاتلوں کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہمارا قصور کیا ہے ۔ایک اور احتجاجی نے راہل کے قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مار نے سے امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور وسطی ضلع گاندربل میں بھی پنڈت برادری کے لوگوں کی طرف سے احتجاج درج کرنے کی اطلاعات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغان شہرہرات میں مرد وخواتین کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی

Next Post

شمیری پنڈت راہول بھٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
چاڈورہ میں اقلیتی فرقے کے سرکاری ملازم کو دفتر میں گھس کر ہلاک کیا گیا

شمیری پنڈت راہول بھٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.