ہفتہ, جون 21, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی فوج کے عراق اور شام میں 85 مقامات پرفضائی حملے

3 فوجیوں کی ہلاکت کا ردعمل، کئی شہری شہید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’’ پہلے اپنے معاملے میں ثالثی کریں‘‘

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای

واشنگٹن//
امریکی فوج نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کردیے، امریکی حملوں سے عراق میں ایک جبکہ شام میں کئی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام نے ایران نواز ملیشیا پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حملے امریکی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جواب میں کیے گئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا ردعمل آج سے شروع ہوا ہے، اور یہ مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
امریکی حکام نے ملکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا تھا کہ ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ تھا۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا۔
امریکی حکام کی جانب سے حملے کا الزام ایران پر لگایا گیا تھا جبکہ ایران نے امریکی الزامات مسترد کردیے تھے۔
بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بھی امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ اور خطے میں جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتے تاہم جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھاپ ہماری تہذیب کی گہرائی کی علامت ہے : دھنکھر

Next Post

سعودی عرب؛ سرکاری ادارے کے سربراہ کرپشن منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

’’ پہلے اپنے معاملے میں ثالثی کریں‘‘

2025-06-20
ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای
عالمی خبریں

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای

2025-06-20
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
عالمی خبریں

مودی بہار، اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے دورے پر

2025-06-20
نیوزی لینڈ میں تاؤپو آتش فشاں کا الرٹ لیول ایک تک پہنچ گیا
عالمی خبریں

انڈونیشیا کا آتش فشاں ماونٹ لیووٹوبی لکی لکی پھٹ پڑا

2025-06-19
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

 ایران "غیر مشروط ہتھیار ڈال دے”:ٹرمپ

2025-06-19
ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے
عالمی خبریں

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

2025-06-19
اسرائیل کے جنگلات میں بدترین آتشزدگی۔ مرکزی شاہراہ بند
عالمی خبریں

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضاف..علاقہ خالی کرنے کی اجتماعی کارروائیاں

2025-06-18
ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے
عالمی خبریں

ایرانی فوج کے سربراہ شادمانی کی موت: اسرائیل

2025-06-18
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سعودی عرب؛ سرکاری ادارے کے سربراہ کرپشن منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.