جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مشیر راجیو بھٹناگر نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بخشی سٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا

’جموں و کشمیر میں گزشتہ چار، پانچ برسوںسے بڑے پیمانے پر ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-27
in اہم ترین
A A
مشیر راجیو بھٹناگر نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بخشی سٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں بخشی سٹیڈیم میں۷۵ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا۔
مشیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جے کے پی، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، جے کے اے پی، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، آئی آر پی، خواتین دستہ، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور این سی سی کے دستوں سے سلامی لی۔
بھٹناگر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں ، آرمڈ فورسز، نیم فوجی دستوں، مرکزی اور یوٹی سطح کے پولیس دستوں کے اَرکان کو ہماری قوم کی سلامتی اور سا لمیت کو برقرار رکھنے میں ان کے تعاون کے لئے دِلی مُبارک باد پیش کی۔
مشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس برس ہمارا ملک ’’اِنڈیا ۔ مدر آف ڈیموکریسی‘‘ اور ’’وِکست بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت یہ دِن منا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ۱۹۵۰میں ہندوستان کا آئین نافذ ہوا، ڈاکٹر بی آر امبیدکر کی دور اندیش قیادت میں تیار کردہ آئین نے نہ صرف بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دی بلکہ اِنصاف ، مساوات اور بھائی چارے کی اَقدار کو بھی شامل کیا۔
مشیر نے شہریوں پر زور دیا کہ اَپنے آئین کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اِنصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے تئیں اَپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے اور عدم رواداری اور امتیازی سلوک کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، ایسے ماحول کو فروغ دینا چاہیے جہاں ہر شہری ذات پات، مسلک یا صنف سے بالاتر ہوکر ترقی کر سکے۔
بھٹناگر نے مزید کہا کہ عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستان نے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور تکنیکی ترقی سے لے کر اقتصادی ترقی تک، ہماری عظیم قوم بین الاقوامی سطح پر ترقی کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت مستحکم رفتار سے ترقی کر رہی ہے اور عالمی مالیاتی انحطاط کے دوران مشکل حالات میں بھی ہماری کارکردگی قابل ستائش ہے۔
ایل جی کے مشیر نے جموں و کشمیر میں جاری ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چار، پانچ برسوںسے بڑے پیمانے پر ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ صحت شعبے سے لے کر فزیکل انفراسٹرکچر تک اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ذریعے شہریوں پر توجہ مرکوز کرنے سے لے کر عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی تک، ہر شعبے نے ترقی کی پرواز کی ہے۔
سنہا نے کہا کہ کسی بھی ترقی پذیر ملک کی ترقی کیلئے صحت عامہ کا مضبوط بنیادی ڈھانچہ ضروری ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں عالمی معیار کی صحت سہولیات کے قیام میں بڑے پیمانے پر زور دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں دو ایمز، دو سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ اور دیگر جدید صحت سہولیات قائم کی جارہی ہیں۔
مشیر نے دیگر کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔اُنہوںنے اپنے خطاب میں سڑک اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ سڑکوں اور پلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کسی بھی خطے کی مجموعی ترقی کے لئے ضروری ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف فلیگ شپ پروگرام اور منصوبے جاری ہیں اور کچھ مکمل ہوچکے ہیں جو پورے جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹیشن کے مجموعی منظر نامے کو بہتر بناتے ہیں۔
بھٹناگر نے جل جیون مشن کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی طرف سے شروع کیا گیا ایک فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن پورے جموں وکشمیر میں آسانی سے آگے بڑھ رہا ہے اور جموںوکشمیر نے اَپنے تمام ۷۰ء۱۸لاکھ دیہی گھرانوں کو مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی کے قابل نل پانی کنکشن فراہم کر کے ایف ایچ ٹی سی فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے ۔
مشیرنے کہا کہ جموں و کشمیر میں زرعی شعبے میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ زراعت کے لئے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام جو اپریل۲۰۲۳ ء میں شروع کیا گیا تھا، کو کسانوں کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے اور گزشتہ نو مہینوں میں کسان ساتھی پورٹل پر کسانوں اور نوجوانوں کی جانب سے۵۰ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے۱۴ہزار درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی بھر میں یونٹوں کو قایم کئے جارہے ہیں۔
بھٹناگر نے جموں و کشمیر کے فروغ پذیر سیاحتی شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم انڈسٹری جموں و کشمیر یوٹی میں سب سے زیادہ فروغ پانے والے شعبے میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ صنعت جموں و کشمیر کے تمام خطوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی اور تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ قابل ذکر آبادی براہ راست یا بالواسطہ طور پر سیاحتی صنعت میں مصروف ہے۔
مشیر نے کھیلوں میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اَمور جوان و کھیل کود محکمہ نے جموں و کشمیر یوٹی کے تمام ۲۰؍اضلاع میں کھیلوں کا مضبوط بنیادی ڈھانچہ بنایا ہے، یہ صرف پی ایم ڈی پی ،کھیلو انڈیا سکیموں اوریوٹی کیپکس بجٹ کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے واگزار فنڈنگ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت ایم اے سٹیڈیم جموں اور بخشی سٹیڈیم سری نگر میں بین الاقوامی سطح کے کرکٹ اور فٹ بال سٹیڈیم قائم کئے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ تمام۲۰؍اضلاع میںکثیر المقاصد انڈور سپورٹس ہال بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔
بھٹناگر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اپنے راکیش کمار اور شیتل دیوی نے انفرادی زمرے میں بالترتیب چاندی اور سونے کا تمغہ جیتا اور ہناگزو چین میں منعقدہ پیرا ایشین گیمز ۲۰۲۳ء میں آرچری میں مکسڈ ٹیم گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ شیتل دیوی کو صدر جمہوریہ ہند نے ارجن ایوارڈ سے نوازا اور مٹی کی بیٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مشیرنے اپنے خطاب میں دیگر شعبوں میں قابل ذکر ترقی اور کامیابیوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے سانبا میں ٹھنڈاکھی ٹول پلازہ بند

Next Post

وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ

وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.