منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چلہ کلان کا راز فاش

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

لو جی اب ہم سمجھ گئے کہ امسال چلہ کلان کا اصل مسئلہ کیا ہے… دیر سے ہی سہی‘ چلہ کلان کے جاتے جاتے ہماری اس نا سمجھ ‘ سمجھ میں یہ بات آگئی کہ … کہ آخر ماجرا کیا ہے… ہم نادان چلہ کلان کی آمد کے ساتھ ہی وادی میں برفباری اور بارشوں کی توقع اور آس لگائے بیٹھے تھے… لیکن… لیکن ایسا نہیں ہوا … اور اس لئے نہیں ہوا کیونکہ چلہ کلان کشمیر میں تھا ہی نہیں… جب چلہ کلان کشمیر میں تھا ہی نہیں تو … تو پھر بارشیں کیا اور برفباری کیا ۔ تو صاحب اب سوال یہ ہے کہ…چلہ کلان کہاں گیا ؟اگر یہ کشمیر میں نہیں تھا تو… تو پھر کہاں تھا یا کہاں ہے…اللہ میاں کے فضل و کرم سے یہ گتھی سلجھ گئی ہے … اور کہنے والوں کاکہنا ہے کہ یقینا چلہ کلان اپنی آمد کے ساتھ ہی کشمیر وارد ہواتھا… لیکن وارد ہونے کے ایک آدھ دنوں بعد ہی یہ یہاں سے چلا گیا… کہاں چلا گیا؟ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ جموں چلا گیا اور… اورو ہ دن اور آج کا دن اس کے بعد اس نے کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کے دیکھا بھی نہیں یہاں آنے کی تو بات ہی نہیں … چلہ کلان جموں میں ہی براجمان رہا اور… اور اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد یہ جموں سے ہی رخصت ہو جائیگا … اگر … ایسا نہیں ہوتا تو… تو جموں میں اتنی ٹھنڈ نہیں ہوتی جتنی ہے… نہ صرف رات بلکہ دن کا درجہ حرارت بھی کم ہے… معمول سے کم۔ اور… اور بدھ کو جموں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے دس ڈگری کم تھا… اب سوال یہ ہے کہ چلہ کلان نے کشمیر سے منہ پھیر کر جموں رخ کیوں کیا … کیا اس کا کشمیر سے اب جی بھر گیا ہے یا … یا پھر اسے اب کشمیریوں کی مہمان نوازی پسند نہیں ہے تو… تو صاحب کہنے والوں کاکہنا ہے کہ ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہے… بلکہ چلہ کلان کے جموں میں براجمان ہونے کی ایک ہی وجہ ہے اور… اور یہ ہے کہ چلہ کلان ان کشمیریوں کو اپنی کمی محسوس نہیں ہونے دینا چاہتا تھا جو … جو چلہ کلان سے پہلے ہی کشمیر سے نو دو گیا ہو کر جموں میں پناہ لیتے ہیں… چلہ کلان ان کو سبق سکھانا چاہتا تھا کہ در بار مو کی روایت ختم ہونے کے بعد بھی انہوں نے جموں جانے کی روایت برقرار کیوں رکھی کہ… کہ یقینا کچھ لوگ مجبوراً جموں جاتے ہیں… لیکن اکثریت عادتاً۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۳ برسوں کی درپردہ جنگ میں1600 پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے:سوائن

Next Post

محمد حفیظ کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کا معاملہ لٹک گیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے ٹیم انتظامیہ پر پریشر ڈالا: حفیظ

محمد حفیظ کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کا معاملہ لٹک گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.