سڈنی// کرکٹ آسٹریلیا نے آل راؤنڈر مچل مارش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا ہے اور ڈیوڈ وارنر کو ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے آسٹریلیا کے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ مچل اسٹارک اور اسٹیو اسمتھ بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر آرام دیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اور ایک ہی دورے پر دو ٹیسٹ میچ کھیل سکتے ہیں۔ سلیکٹرز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ان کے آئی پی ایل کھیلنے کے بارے میں محتاط ہیں۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ کو بھی 14 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
سلیکٹرز نے ون ڈے سے آرام کے باوجود جوش ہیزل ووڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ ہیزل ووڈ آئی پی ایل میں نہیں کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 فروری سے کھیلی جائے گی۔
آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم: مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، جیسن بہرنڈورف، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، نیتھن ایلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، میٹ شارٹ اور ایڈم جمپا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز کا کپتان مقرر کیے جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آل راؤنڈر ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
آسٹریلوی سلیکٹرز نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آسٹریلیا کا مستقل ٹی20 کپتان کون ہوگا تاہم ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں ایرون فنچ کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کینگروز نے اب تک صرف دو ٹی20 سیریز کھیلی ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی20 سیریز کی کپتانی مچل مارش کو سونپی گئی تھی جس میں آسٹریلیا نے تین صفر سے پروٹیز کو شکست دی تھی جبکہ ورلڈ کپ 2023 کے فوراً بعد بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز کی کپتانی میتھیو ویڈ کو دی گئی۔