جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چراغ-ساتوک، پرنائے انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-21
in کھیل
A A
ساتوک-چراغ نے کیریئر کی بہترین رینک حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

نئی دہلی// ایشیائی کھیلوں 2022 کے گولڈ میڈلسٹ چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رنکیریڈی کے علاوہ کانسے کا تمغہ جیتنے والے ایچ ایس پرنائے یونیکس-سن رائز انڈیا اوپن 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں جمعہ کی شب کھیلے گئے ڈبلز میچ میں چراغ-ساتوک نے ڈنمارک کے کم اسٹرپ اور اینڈرس راسموسن کے خلاف 21-7، 21-10 سے جیت درج کی، جب کہ پرنائے نے چینی تائپے کے وانگ زو ویئی کو سخت مقابلے میں 21-11، 17-21، 21-18 سے شکست دے کرمردوں کے سنگلز زمرے میں آخری چار میں جگہ بنائی۔
چراغ-ساتوک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 11-3 کی تیز برتری حاصل کرکے اپنے ارادے ظاہر کردئے۔ سابق چیمپئن جوڑی نے محض 16 منٹ کے وقفے میں میں پہلا گیم جیت لیا۔ اس میچ سے پہلے، ڈنمارک کی جوڑی نے چراغ-ساتوک کے خلاف لگاتار دو جیت درج کی تھی۔ عالمی نمبر دو جوڑی نے دوسرے گیم میں لگاتار آٹھ پوائنٹس اسکور کرکے اس سلسلے کا خاتمہ کیا اور جیت پکی کردی۔
میچ کے بعد چراغ شیٹی نے کہا، ’’کم اور اینڈرس کے خلاف جیتنا آسان نہیں ہے۔ یہ ہمیشہ ایک ایسا کھیل نہیں ہے جہاں آپ کو مہارت سے چیلنج کیا جاتا ہے، بلکہ ذہنی طور پر بھی۔ جو بھی ذہنی جنگ جیتتا ہے وہ سب سے اوپر آتا ہے اور ہم نے آج یہ بہت اچھا کیا۔ ہم عام طور پر اس طرح کے دماغی کھیل نہیں کھیلتے ہیں، لیکن آج ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم ان کی لے میں نہ کھیلیں۔ جس طرح سے ہم نے آغاز کیا وہ ٹھوس تھا اور ہم نے اسے آخر تک برقرار رکھا۔ ہم جس طرح سے کھیلے اس سے ہم واقعی خوش ہیں، ہم کل بھی اسی رفتار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اپنا 100 فیصد دینا چاہتے ہیں۔
ورلڈ چیمپیئن شپ 2023 کے برونز میڈلسٹ پرنائے نے اپنے تائیوان کے حریف کے خلاف مضبوط شروعات کی اور پہلے گیم میں 13-4 کی برتری حاصل کر کے کھیل کے لیے ماحول تیار کیا۔ دوسرے گیم میں جوش سے بھرپور وانگ نے 13-6 کی برتری حاصل کرلی، گرچہ پرنائے نے فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن 28 سالہ کھلاڑی نے ٹائی بریکر لینے پر مجبور کیا۔ تیسرے گیم میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا جو دونوں کھلاڑیوں کو الگ کر سکے۔ اسکور 16-16 پر برابر ہونے کے ساتھ، پرنائے نے دو پوائنٹس کی برتری حاصل کی اور بالآخر ایک گھنٹہ اور 17 منٹ کے کھیل میں جیت کر وانگ کو ٹورنامنٹ میں چوتھی بار کوارٹر فائنل سے باہر کر دیا۔
پرنائے نے کہا، "میرے خیال میں وانگ زو ویئی جیسے کھلاڑی کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، جو نیٹ اور اٹیک میں غیر معمولی طور پر اچھا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی باولرز نے 10.27 فی اوور کی اوسط سے 803 رنز دیے ہیں جو کہ پانچ میچوں کی T20I سیریز میں پاکستانی باؤلرز کی سب سے مہنگی کارکردگی ہے

Next Post

اسٹیون اسمتھ نے شمیر کے جوتے کی لیس باندھ کر شائقین کے دل جیت لیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے

اسٹیون اسمتھ نے شمیر کے جوتے کی لیس باندھ کر شائقین کے دل جیت لیے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.