جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیکریٹری اطلاعات ریحانہ بتول کی محکمہ اطلاعات کے کام کا جائزہ

ایکریڈیٹیشن‘اخبارات کی ایمپنلمنٹ اور ڈی ایمپنلمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-17
in مقامی خبریں
A A
سیکریٹری اطلاعات ریحانہ بتول کی محکمہ اطلاعات کے کام کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں//
سیکرٹری محکمہ اطلاعات ‘ریحانہ بتول نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ابتداً،ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور نے محکمے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جس میں جی۲۰سمٹ کی مثالی میڈیا کوریج، نومبر۲۰۲۳ میں ایک نئی محکمانہ ویب سائٹ کا اجرأاور گزشتہ برس جولائی میں ایک نیالوگو اَپنانا شامل ہے۔
جوائنٹ ڈائریکٹر (ہیڈ کوارٹر) وویک پوری نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں محکمہ کے ورک پروفائل اور اہم پالیسیوں بشمول میڈیا پالیسی۲۰۲۰ کے بارے میں قیمتی معلومات پیش کی گئی۔
پوری نے گوا میں اِنٹرنیشنل فلم فیسٹول۲۰۲۳ میں محکمہ کی کامیاب شرکت کے بارے میںمیٹنگ کو جانکاری دی ۔
سیکرٹری ریحانہ بتول نے محکمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں زائد اَز ۳۰۰فلم شوٹنگ کی اِجازت دی گئی ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فلم اِنڈسٹری کے لئے محکمہ کے عزم اور ردِّعمل کو ظاہر کرتی ہے۔
سیکریٹری اطلاعات نے فیسٹول کے دوران فلم سازوں کے مثبت ردِّعمل کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی پی آر کی گوا میںآئی ایف ایف۲۰۲۳ ء میں شرکت شاندار تھی جس سے ہندوستان اور بیرون ملک فلم سازوں کو ایک مثبت پیغام گیا ہے۔
بتول نے محکمہ کے بارے میں اَپنے ویژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’تربیت بہت اہم ہے اور یہ ایک باقاعدہ معاملہ ہونا چاہیے۔ جدید ترین آلات کی فراہمی ہمارے عملے کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے ماحول سے باخبر رہ سکیں‘‘۔
سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ تربیت کیلئے قومی اعلیٰ اِداروں کے ساتھ تعاون ایک قدم ہے۔
بتول نے محکمہ تعلقات عامہ کے شعبہ کے معمول کے کام کو بھی سراہا جنہوں نے بروقت معلومات فراہم کرنے اور پریس ریلیز کے ذریعے عوام تک پہنچانے کیلئے اُن کی لگن کو سراہا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ کا پی آر وِنگ بنیادی بازو کے طور پر کام کرتا ہے جو پروگراموں ،سکیموں اور دیگر حکومتی اَقدامات کوخصوصی طور پر عوام تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔
میٹنگ میں جموں اور سری نگر کے اَضلاع میں ڈی آئی پی آر دفاتر کی تزئین و آرائش اور صحافیوں کی ایکریڈیٹیشن‘اخبارات کی ایمپنلمنٹ اور ڈی ایمپنلمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر اِنفارمیشن اینڈ پی آر جتن کشور، سپیشل سیکرٹری محکمہ اطلاعات ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈائرکٹر فائنانس (اِنفارمیشن)، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں اَتل گپتا،جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر) وویک پوری ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر محمد اسلم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ان اِنفارمیشن ، فلمز پروڈکشن آفیسر ، فیلڈ پبلسٹی اَفسران ، اکائونٹس آفیسر اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر ملک میں شہری تبدیلی کے ماڈل کے طور پر ابھرا ہے:سنہا

Next Post

منشیات فروشوں کی بھی ذمرہ بندی کی جائے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

منشیات فروشوں کی بھی ذمرہ بندی کی جائے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.