نئی دہلی//
ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو اپوزیشن انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے چیئرپرسن کے طور پر تقرری کیلئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے نام پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔
بلاک کے رہنماؤں نے ورچوئل ملاقات کی اور اتحاد کے مختلف پہلوؤں اور اپریل،مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ترنمول کانگریس‘ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا اور سماج وادی پارٹی کے قائدین نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق کھڑگے کو بلاک کا چیئرپرسن مقرر کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔تقرری کے بارے میں باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رہنماؤں نے بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر نتیش کمار کو بلاک کا کنوینر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، لیکن حتمی فیصلہ ان جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا جن کے نمائندے میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔
آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے۲۸؍ اپوزیشن جماعتیں بھارت کے جھنڈے تلے متحد ہوئی ہیں۔