جموں//
ڈائرکٹر انفارمیشن ‘جتن کشور نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی پالیسیوں، پروگراموں، واقعات اور اقدامات کے بارے میں بروقت معلومات کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر زور دیا۔
کشور نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ قریبی تعلق برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے جو عوام اور حکومت کے درمیان ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرتا ہے۔
ڈائریکٹر انفارمیشن نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے افسران سے محکمانہ جائزہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
کشور نے افسران پر زور دیا کہ وہ معلومات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے اور حکومت اور شہریوں کے درمیان مواصلاتی ذرائع کو بہتر بنانے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بہتر طریقے سے استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کیونکہ محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ان کے علاقوں کی ترقی کیلئے تیار کردہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرے۔
جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈکوارٹرز) ویوک پوری‘جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں اتل گپتا اور جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر محمد اسلم کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکاروں نے ذاتی طور پر اور ورچوئل طور پر اجلاس میں شرکت کی۔
جموں و کشمیر کے دونوں ڈویڑنوں کے جوائنٹ ڈائریکٹروں نے تمام ونگز کے کام کرنے کے بارے میں تفصیل سے وضاحت کی۔