اولانبتار//
مشرقی منگولیا میں شدید برف باری کی وجہ سے کار میں پھنس جانے سے دو بچوں سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔
ملک کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
ایجنسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کار میں سفر کر رہے ایک ہی خاندان کے چاروں افراد منگل کو سکھباتر صوبے کے دریگنگا سوم سے دیہی علاقے میں اپنے گھر واپس آتے ہوئے برف میں پھنس گئے۔ ان تمام کی لاشیں جمعرات کی دوپہر کو ان کی کار سے ملی تھیں۔
ملک کی موسم کی نگرانی کرنے والی ایجنسی کے مطابق، منگولیا کے تقریباً تمام صوبے اس موسم سرما میں شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ منگولیا کا تقریباً 90 فیصد علاقہ اب بھی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بڑے حصوں میں شدید برف باری اور برفانی طوفان کا امکان ہے اور ہوا کی اوسط رفتار 18 سے 24 میٹر فی سیکنڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ایجنسی نے عوام بالخصوص خانہ بدوش چرواہوں اور گاڑی چلانے والوں سے ممکنہ آفات کے خلاف اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔