منیلا//
فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.7شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوبی شہر سارنگانی سے 100 کلومیٹر دوری پر تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6.7شدت کے زلزلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، یہ زلزلہ تقریباً 70.3کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
فلپائن، ان ممالک میں سے ایک جہاں زلزلے کی نقل و حرکت سب سے زیادہ عام ہے، یہ پیسفک سیسمک زون میں واقع ہے، جسے رنگ آف فائر” بھی کہا جاتا ہے۔