بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

… اور کانگریس دیکھتی رہ جائیگی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

نہیں صاحب ہم نہیں کہہ رہے ہیں اور بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں انسان کو میدان جنگ میں اترنے سے پہلے ہی نو دو گیارہ ہونا چاہئے… نہیں ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں‘ ہم ایسا نہیں کہہ سکتے ہیں… مقابلہ کیجئے اور ڈٹ کر کیجئے ‘ نتائج اللہ میاں پر چھوڑ دیجئے ۔کانگریس کاکہنا ہے کہ وہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی … کانگریس کا یہ بیان حالیہ اسمبلی انتخابات میں اس کی تین ریاستوں میں ہار کے بعد سامنے آیا ہے… کانگریس کو حق ہے کہ … کہ اس کے منہ میں جو آئے کہہ دے …اسے کہنے سے کوئی نہیں روسکتا ہے‘ لیکن صاحب اتنا ہی کہئے نا جتنا لوگ ہضم کر سکیں …اس سے زیادہ کہیں گے تو…تو لوگ اسے ہضم نہیں کر پائیں گے اور انہیں قے آجائیگی … لیکن کانگریس کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ… کہ اس کیلئے یہ اہم نہیں ہے کہ لوگ کیا سوچتے ہیں… اس کیلئے اہم یہ ہے کہ یہ خود کیا سوچتی ہے… بھلے ہی اس کی سوچ زمینی حقائق سے متصادم ہی کیوں نہ ہو ۔لکھ لیجئے ‘ آج اور ابھی لکھ لیجئے کہ … کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی ایک شاندار کامیابی حاصل کرے گا… یہ بھی لکھ لیجئے کہ ۲۰۱۹ کے مقابلے میں اس کی کا کردگی اور بھی زیادہ اچھی ہو گی… ۲۰۱۹ کے مقابلے میں اس کی نشستوں کی تعداد زیادہ ہو گی اور… اور کانگریس کی کم ہو گی… کانگریس ۲۰۱۹ کی ۴۴ سے بھی کم نشستیں حاصل کرے گی اور… اور اس لئے کرے گی کہ… کہ کانگریس دشمن بنانے میں مہارت رکھتی ہے… دوست کیسے بناتے ہیں ‘یہ ہنر کانگریس کے پاس نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔لیکن صاحب ۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات دوستی اور یاری پر لڑے جائیں گے اور نہ جیتے جائیں گے… یہ ایسے انتخابات ہیں جو ابھی تین چار ماہ بعد ہونے والے ہیں… لیکن … لیکن بی جے پی نے پہلے ہی ان میں کامیابی حاصل کی ہے… بی جے پی جو نفسیاتی جنگ لڑتی ہے اور… اور جیت بھی جاتی ہے… کانگریس اس جنگ میں کود بھی نہیں سکتی ہے… لڑنا اور جیتنے کی تو بات ہی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے … ۲۰۱۴ میں جب بی جے پی نے مودی کی قیادت میں الیکشن جیتا تو… تو یہ محض پانچ دس برسوں کیلئے دہلی پر قابض نہیں ہوئی … اور بالکل بھی نہیں ہوئی ۔اس کی یہ سوچ نہیں ہے‘ اس کی سوچ یہ ہے کہ اگر کانگریس پچاس سٹھ سال ملک پر حکمرانی کر سکتی ہے تو… تو بی جے پی کیوں نہیں … اور اللہ میاں کی قسم اسی سوچ ‘ اسی عزم کے ساتھ بی جے پی آگے بڑھ رہی ہے اور… اور کانگریس دیکھتی رہ جائیگی …الیکشن جیتنے کے خواب اور سپنے دیکھتی رہ جائیگی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی:چسانہ میں سڑک حادثہ میاں بیوی اور تین ماہ کا بچہ جاں بحق

Next Post

اپوزیشن اتحاد، خواہشات میں اُلجھ گیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
آگ سے متاثرین کی امداد
سچ تو یہ ہے

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

2025-06-26
Next Post

اپوزیشن اتحاد، خواہشات میں اُلجھ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.