بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

اپوزیشن اتحاد، خواہشات میں اُلجھ گیا

کانگریس کا بالادستی کا اپروچ سم قاتل ثابت ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-07
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

مغربی بنگال جہاں پارلیمنٹ کی چالیس نشستیں ہیں اور فی الوقت تک اپوزیشن اتحاد ان میں کامیابیوں کی آس لگائے بیٹھی ہے کو اس وقت ایک زبردست جھٹکا لگا جب بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سرپرست ممتا بینرجی نے کانگریس کے رویہ کو لے کر اس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسی پر بس نہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ پار ٹیم جو حکمران جماعت ترنمول کانگریس سے وابستہ ایک رکن کے گھر کارروائی کیلئے جارہی تھی پر حملہ ہوا کے فوراً بعد کانگریس سے وابستہ مقامی لیڈر اور پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کی قیادت کررہے ادھیر رنجن نے دعویٰ کیا کہ چونکہ ریاست میں امن وقانون کی حالت بگڑتی جارہی ہے لہٰذا فور ی طور سے گورنر راج نافذ کرکے ممتا کے اقتدار کو ختم کردیا جائے۔ جوابی وار کرتے ہوئے ممتا کی پارٹی کے ترجمان نے کانگریسی لیڈر کو ’بی جے پی‘ کا ایجنٹ قراردیا۔
یوں بنگال میں ایک نئی جنگ شروع ہوگئی ہے جو اپوزیشن اتحاد …انڈیا کے قیام، اس کے مقاصد اور اہداف کے حوالہ سے سم قاتل ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی ایک اور سیاسی موت یا ناکامی پر منتج ہوسکتا ہے۔ جبکہ بنگال کی اس لڑائی کا اثر اور دائرہ کا ر دوسری ریاستوں تک بھی پھیل سکتا ہے جہاں جہاں اپوزیشن اتحاد میں شامل اکائیوں کے درمیان الیکٹورل مفاہمت کی گنجائش پیدا ہوتی جارہی تھی ۔
اپوزیشن اتحاد کی اب تک کئی ایک نشستیں منعقد ہوچکی ہیں لیکن نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ ابھی تک یہ حل نہیں کرپائے ہیں۔ حلقوں کی ایڈجسٹمنٹ اتحاد کیلئے ایک بڑا مسئلہ بلکہ سب سے بڑا چیلنج ہے کیونکہ اتحادیوں کے درمیان اس تعلق سے بیک وقت متعدد اختلافات ہیں، دعویٰ ہیں اور جوابی دعویداری بھی لیکن سب سے بڑھ کر غور طلب یہ ہے کہ علاقائی پارٹیاںجو اپوزیشن اتحاد میں شامل ہیں اپنے اپنے دعوئوں سے دستبردار ہونے اور دوسری پارٹیوں کیلئے نشستیں چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔ اس تعلق سے جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کا سرپرست اعلیٰ فاروق عبداللہ اگر چہ ایڈجسٹمنٹ کے نظریے کا حامی ہے لیکن ان کا نائب عمر عبداللہ اس کیلئے تیار نہیں ہے، کیونکہ اس کی دلیل اور منطق یہ ہے کہ کشمیر کی تین مخصوص نشستوں پر اس کے اُمیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں لہٰذا وہ اپنی دعویداری سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں۔
جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں میں سے فی الوقت ۲ بی جے پی اور ۳؍ نیشنل کانفرنس کے پاس ہیں جبکہ لداخ کی واحد نشست بھی بی جے پی کے پاس ہے۔ لیکن اب کانگریس تمام چھ حلقوں سے اپنی متوقع کامیابی کا دعویٰ پیش کرکے ان کی دعویداری کررہاہے جبکہ پی ڈی پی چاہتی ہے کہ اننت ناگ ، پونچھ کی نشست اس کیلئے اپوزیشن اتحا دکے حوالہ سے مخصوص کردی جائے۔ ان دعوئوں سے قطع نظر حکمران جماعت بی جے پی کی تمام تر توجہ اور نگاہیں ان سبھی چھ نشستوں پر ٹک چکی ہیں اور وہ بھی دعویٰ کررہی ہیں کہ سبھی چھ نشستوں پر اسے کامیابی نصیب ہوگی۔
لیکن وادی کے کم سے کم دو حلقوں… بارہمولہ اور سرینگر سے ان سبھی دعویداروں کیلئے ایک نیا چیلنج اُبھر رہا ہے ۔ سید الطاف بخاری کی اپنی پارٹی اور سجاد غنی لون کی پیپلز پارٹی ان دو حلقوں میں آپسی اتحادپر مشاورت کررہی ہیں جبکہ کچھ برسوں سے قید انجینئر رشید کے ساتھی بھی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ بھی بارہمولہ،کپوارہ حلقہ سے بحیثیت اُمیدوار الیکشن کا حصہ بن جائینگے۔ ان دونوں حلقوں میںووٹ تقیسم ہوں گے اور اس منظرنامہ میں میدان کون مار پائیگا اس کا کچھ کچھ اندازہ ہورہاہے۔
ادھر اپوزیشن اتحاد کے ایک بڑے حامی این سی پی کے شردپوار کادعویٰ ہے کہ حکمران جماعت کا دائرہ اثر سکڑتا جارہاہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس پہلے ہی ۹؍ ریاستیں ہیں۔ البتہ وہ اپنی ریاست مہاراشٹر کے حوالہ سے سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی سمت میں پیش رفت سے مطمئن ہیں۔ لیکن سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کے تعلق سے کانگریس کا رویہ اور اپروچ بالادستی سے عبارت محسوس کیاجارہاہے جو نئے مسائل کو ہوا دینے کا موجب بنتا جارہا ہے۔ دراصل کانگریس چاہتی ہے کہ اس کی خواہش اور مرضی کے تابع سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے جو اتحاد میں شامل دوسروں کیلئے قابل قبول نہیں۔
بہرحال بنگال میں جہاں کانگریس اور ترنمول کانگریس اب جبکہ باہم گریباں ہورہی ہیں وہیں بہار کے حوالہ سے منظرنامہ بتدریج تبدیل ہوتا جارہاہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار جو کہتے ہیں لیکن کرتے اس کے برعکس، لالو پرساد یادو کی پارٹی کے ساتھ اس کے یارانہ میں گرمجوشی آہستہ آہستہ ٹھنڈی پڑتی جارہی ہے۔ جبکہ کچھ حلقے یہ بھی اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ واپس بی جے پی اتحاد میں شمولیت کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔ نتیش کمار کے رویہ اور اپروچ میںیہ تبدیلی اروند کیجریوال اور ممتا بینرجی کی جا نب سے کانگریس صدرملک ارجن کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے اپوزیشن اُمیدوار کے طور نامزد کرنے کے ردعمل سے منسوب تصورکیاجارہاہے۔
اُترپردیش ۸۰ ممبران کو پارلیمنٹ کیلئے منتخب کرتاآرہاہے۔ اس ریاست میں سماج وادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان چپکلش ہے کیونکہ کانگریس نے ریاستی اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں مدھیہ پردیش میںسماج وادی کیلئے سیت ایڈجسٹمنٹ کی کوئی گنجائش نہیں رکھی جس کے جواب میں اکلیش یادو بھی اپنی ریاست میں کانگریس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کے حق میں نہیں ہے بلکہ اس حوالہ سے کسی بھی اتحاد کو مسترد کررہے ہیں۔بہوجن سماج وادی کی خاتون سرپرست مایاوتی اپنے ہاتھی کو بچانے کی فکر میں نہ اِدھر کی نظرآرہی ہے اور نہ اُدھر کی۔
اس سارے منظرنامہ جو تمام تر ابہامات ، سوالات، خدشات، دعوئوں اور جوابی دعوئوں سے بھر پور ہے میں یہ بات واضح طور سے دکھائی دے رہی ہے کہ حکمران جماعت حصول اقتدار کی سمت میں اپنی تیسری اننگز کے لئے راستہ ہموار دیکھ رہی ہے اگر چہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب کی بار بھاری اکثریت نہیں ہوگی۔ لیکن ووٹ کاسٹ کرتے وقت ووٹر کی سوچ کیا ہوگی قبل از وقت کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

… اور کانگریس دیکھتی رہ جائیگی

Next Post

لاہور: بابر اعظم کیلیے دورہ آسٹریلیا ڈراؤنا خواب بن گیا۔

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

لاہور: بابر اعظم کیلیے دورہ آسٹریلیا ڈراؤنا خواب بن گیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.