ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

رام مخالف طاقتوں کی بربادی طے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-05
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اجودھیا میں شری رام مندر کو لے کر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ایک لیڈر کے قابل اعتراض تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ مسلمانوں کی خوشامد کی سیاست کرتے ہوئے رام مندر مخالف قوتیں ڈوبنے والی ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں این سی پی (شرد دھڑے ) کے ایم ایل اے جتیندر آوہاڈ کی جانب سے بھگوان رام کو گوشت خوربتائے جانے کے بعد پیدا تنازعہ اور بعد میں معافی مانگنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ شری رام مندر پران پرتیشٹھا پرمثبت رویہ کے بجائے اپوزیشن کے لوگ آج بھی خلل پیدا کرنے کے طریقے ڈھونڈ کرخلل ڈال کر مطمئن ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام راجیہ میں اور رام کے بھکتوں میں کوئی امتیاز یا عدم مساوات نہیں ہے ، لیکن اپوزیشن لیڈروں کے ذہنوں میں عدم مساوات ہے اور اسی وجہ سے وہ وہی پرانے قابل اعتراض بہانوں پر قائم ہیں۔
مسٹرترویدی نے رام مندر کے مخالفین کے بارے میں کہا کہ ملک کتنا بدل گیا ہے لیکن وہ اب بھی مسلمانوں کی خوشنودی کی کشتی پر سوار ہیں۔ یہ لوگ سمجھ ہی نہیں سکے کہ اس ملک کی زندگی کی توانائی کہاں ہے ، اس زندگی اور توانائی کو نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ لوگ سیاسی نقطہ نظر سے بے جان ہوتے چلے گئے ۔
اپوزیشن لیڈروں کی پالیسی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے غلام محمد قاصر کا ایک شعر پڑھا۔
‘‘کشتی بھی نہیں بدلی، دریا بھی نہیں بدلا۔
ڈوبنے والوں کا، جذبہ بھی نہیں بدلا۔
(ہے شوق سفر ایسا اک عمر سے یاروں نے )
منزل بھی نہیں پائی، رستہ بھی نہیں بدلا۔”
بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر نتیش کمار کے انڈیا اتحاد کا کنوینر بننے کی قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر ترویدی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ معلوم کیا جانا چاہئے کہ اتحاد میں کتنی پارٹیاں ان کے حق میں ہیں اور کتنی نہیں ہیں۔
اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر ترویدی نے کہا کہ محلہ کلینک کے بارے میں تحقیقات میں دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے کہ ایسے کلینک میں صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایک دن میں 240 منٹ کے دوران 500 سے زائد مریضوں کی جانچ کی جاتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بیرونی ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مریضوں کے ہزاروں ٹیسٹ کیے گئے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہر اسکیم میں استفادہ کنندہ کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل دے گی: کانگریس

Next Post

مودی حکومت کے 10 سال میں کوئی قابل ذکرحصولیابی نہیں: کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

مودی حکومت کے 10 سال میں کوئی قابل ذکرحصولیابی نہیں: کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.