بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر پر آج دہلی میں اجلاس۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ سکیورٹی صورتحال او ر ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیںگے

حالیہ حملوں کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-02
in اہم ترین
A A
وزیر داخلہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ منگل کو قومی راجدھانی میں جموں و کشمیر پر ایک اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں خاص طور پر جڑواں سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے۲۷ دسمبر کو راجوری کا دورہ کیا تھا اور دونوں اضلاع میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی تھی۔
سہ پہر کو ہونے والی میٹنگ میں وزیر داخلہ سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی اور ترقیاتی اقدامات سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
۲۰۲۴میں مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں اور سیکورٹی کی صورتحال کا یہ پہلا بڑا جائزہ ہوگا جو اس سال کیلئے ترقیاتی اور انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کا ایجنڈا طے کرسکتا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اجلاس میں پورے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا لیکن راجوری اور پونچھ اضلاع میں اس سال دہشت گردانہ حملوں میں اضافے اور پیر پنجال کے پہاڑوں ، جنگلات اور دیگر حساس علاقوں میں چھپے ہوئے۳۰کے قریب دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ علاقے پر غلبہ پلان، زیرو ٹیرر پلان، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملوں اور سیکورٹی سے متعلق دیگر معاملات کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری اٹل ڈولو اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن اجلاس میں موجود رہیں گے۔
اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کے علاوہ وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر کے متعلقہ افسران بھی شرکت کریں گے۔
ایسی اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی فورسز مشترکہ طور پر دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن کر سکتی ہیں۔ اس طرح کی کئی کارروائیاں پہلے ہی جاری ہیں اور ان میں تیزی آنے کا امکان ہے کیونکہ مزید فوجی پہلے ہی راجوری اور پونچھ پہنچ چکے ہیں۔
۲۱دسمبر کو ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ڈیرہ کی گلی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ، جس میں چار فوجی شہید ہوگئے تھے اور تین شہری پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے۲۷ دسمبر کو راجوری کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور اعلی فوجی کمانڈروں کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عہدیداروں کے مطابق وزیر داخلہ کی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی کاموں بشمول مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ، وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج (پی ایم ڈی پی) وغیرہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مرکز نے صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ۲۸۴۰۰ کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ۲۰۲۱میں جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کیلئے ایک نئی سینٹرل سیکٹر اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
وزیر داخلہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔سال۲۰۲۲۔۲۰۲۳کے دوران صنعتی شعبے میں۴۵ء۲۱۵۳ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔سال ۲۰۲۳۔۲۰۲۴میں نومبر ۲۰۲۳ تک۶۵ء۲۳۲۶ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
کل ہی لیفٹیننٹ گورنر نے کہا تھا کہ کشمیر کو اگلے سال کے اوائل تک ریل کے ذریعے باقی دنیا سے جوڑ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ایودھیا سے دہلی کٹرا روٹ پر وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو اس ٹریک پر اس طرح کی دوسری ٹرین ہے۔ وادی ریل لنک مکمل ہونے کے بعد تیسرا وندے بھارت جموں،سرینگر،بارہمولہ روٹ پر آگے بڑھے گا۔
وزیر داخلہ نے گزشتہ سال ۱۳جنوری کو جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال پر اسی طرح کے ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی اور کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سال نو لوگوں کیلئے خوشی و خوشحالی لے کر آئے :ایل جی سنہا

Next Post

جموںکشمیر میںدہشت گردی میں کم ہوئی ہے‘ختم نہیں :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی

جموںکشمیر میںدہشت گردی میں کم ہوئی ہے‘ختم نہیں :ڈی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.