ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ:۲۰۲۳میں۲۶۴کیسوں میں۴۶۴منشیات فروش گرفتار:پولیس

’۷۵سخت گیر منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-02
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال۲۰۲۳کے اختتام تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۶۴مقدمے درج کرکے۴۶۴منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران۷۵سخت گیر منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں۲۰۲۳کے اختتام تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۲۶۴کیس درج کئے جس کے نتیجے میں۴۶۴منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ۷۵سخت گیر منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ضلع میں کروڑوں مالیت کی ممنوعہ اشیا کو ضبط کیا ہے ۔انہوں نے کہا’’۲۰۲۳کے دوران ضلع میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کی۳کروڑ روپیے مالیت کی جائیدادیں جن میں۳مکان‘۳گاڑیاں اور۲ء۱کروڑ روپیے کی نقد رقم شامل ہے ، ضبط کی گئیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں بارہمولہ پولیس نے ایس ایس پی کی سربراہی میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاسی پورہ پلوامہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن۲۵کے تحت۳۴کروڑ رویے مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ مواد اور منشیات کی بھاری مقدار کو تباہ کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی منشیات کی بدعت کے خلاف مہم پر لوگوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
دریں ااثنا پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔انہوں نے منشیات فروش کی شناخت دائود احمد صوفی ولد غلام حسن صوفی ساکن سولندہ کھائی پورہ ٹنگمرگ کے بطور کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروش کے خلاف یہ کارروائی مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد انجام دی گئی اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں بند رکھا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ٹنگمرگ اور ضلع کے دیگرعلاقوں میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج کو مزید قریب۵۰جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

Next Post

وادی سرد لہر کے شکنجے میں ‘ شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post

وادی سرد لہر کے شکنجے میں ‘ شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.