واشنگٹن//
ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر ٹوئٹر خریدنے کی ان کی بولی کامیاب ہوتی ہے تو وہ اس پلیٹ فارم سے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹویٹر پر پابندی ہٹا دیں گے۔
مسٹر مسک کے مطابق ٹوئٹر کا سابق امریکی صدر پر پابندی کا فیصلہ اخلاقی طور پر غلط اور احمقانہ تھا۔واضح رہے کہ ٹویٹر نے جنوری 2021 میں مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر امریکی کیپیٹل ہل پر 6 جنوری کی بغاوت کے بعد تشدد بھڑکانے پر پابندی لگا دی تھی۔ایلون مسک کے مطابق اس پابندی نے سابق صدر ٹرمپ کو خاموش نہیں کیا، بلکہ وہ خود کی تروتھ سوشل میڈیا پر چلے گئے،جس سے ان کی آواز لوگوں تک پہنچی۔
مسٹر ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ وہ ٹویٹر پر واپس نہیں آئیں گے چاہے ان کا اکاؤنٹ دوبارہ فعال ہو جائے۔
اس پر ٹیسلا کے مالک نے کہا ’’میں مستقل پابندی ہٹا دوں گا، لیکن میرے پاس ابھی تک ٹوئٹر نہیں ہے، اس لیے یہ یقینی طور پر ہونے والی بات نہیں ہے‘‘۔