نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2986 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے، جس کے ساتھ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42566935 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ ملک میں اب تک ایک ارب 90 کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار 631 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2897 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران مزید 54 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 524157 ہو گئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 102 بڑھ کر 5471 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1015 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 64 ہزار 517 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 183 ہوگئی۔
مہاراشٹر میں، اس دوران ایکٹو کیسز 60 بڑھ کر 1403 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 161 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7730370 اور اموات کی تعداد 147849 ہوگئی۔
گجرات میں 21 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 173 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 12 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1213446 ہو گئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10944 پر مستحکم ہے۔