ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جی ایس ٹی نظام سے قبل کے ٹیکس کے بقایاجات کی اَدائیگی کیلئے ایمنسٹی کا اعلان

اِنتظامی کونسل کے فیصلے سے ٹیکس دہندگان کو سود اور جُرمانے کی معافی ملے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-28
in مقامی خبریں
A A
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جموں//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاںلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت منعقد ہوئی جس میں جی ایس ٹی سے پہلے کے ٹیکس بقایاجات کے تصفیے کیلئے ایمنسٹی دینے کیلئے محکمہ خزانہ کی تجویز کو منظوری دی ۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولواورلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری شرکت کی۔
اِس اقدام سے ٹیکس دہندگان کو سود اور جُرمانے کی معافی کے علاوہ حکومت کو مسدود محصولات کی وصولی کی صورت میںراحت ملے گی۔
اِس سے قبل تمام ڈیلرز کووِڈ۱۹ وبائی امراض سمیت مختلف وجوہات کی بنا ء پر۲۰۱۸ ء کے سرکاری آرڈر نمبر۳۹؍ایف ڈی مورّخہ۵ فروری۲۰۱۸ء کے تحت جاری کردہ سابق ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اُٹھا سکیں۔
اِس طرح بڑی تعدادجی ایس ٹی سے پہلے کے ٹیکس قوانین کے تحت ڈیلروں کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ڈیلروں کو ایک وقتی موقعہ فراہم کرنے کے لئے تجارتی اور صنعتی شعبے سے بہت سی نمائندگیاں موصول ہوئیں۔
ایمنسٹی سکیم ڈیلروں کو جن شرائط پر راحت فراہم کرے گی ان میںجموں و کشمیر جنرل سیلز ٹیکس ایکٹ ۱۹۶۲؍اور سینٹرل سیلز ٹیکس ایکٹ۱۹۵۶کے تحت۱۸۔۲۰۱۷ ء (سب کیلئے۷ جولائی۲۰۱۷ء اور شراب ڈیلروں کیلئے۳۱؍اگست۲۰۱۷) تک اسسمنٹ ،رِی اسسمنٹ کے لئے جُرمانے اور سود کی صد فیصد چھوٹ۔
جموں و کشمیر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایکٹ۲۰۰۵؍اور سینٹرل سیلز ٹیکس ایکٹ ۱۹۵۶ کے تحت۱۸۔۲۰۱۷ء (۷جولائی۲۰۱۷) تک کے تخمینے کیلئے جُرمانے اور سود کی صد فیصد چھوٹ۔
(الف) اور (ب) میں سود اور جُرمانے کی چھوٹ حکومت کی طرف سے نوٹیفائی کی جانے والی سکیم کے مطابق مقررہ وقت کے اندر اور طریقے سے اصل ٹیکس کی صد فیصد ادائیگی سے مشروط ہے۔
جموں و کشمیر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایکٹ۲۰۰۵ (۱۸۔۲۰۱۷ ء تک)،(۷ جولائی۲۰۱۷) ، جموں و کشمیر جنرل سیلز ٹیکس ایکٹ۱۹۶۲(۷جولائی۲۰۱۷ء تک اور۳۱؍اگست۲۰۱۷ تک) اور سینٹرل سیلز ٹیکس ایکٹ ۱۹۵۶کے تحت صنعتی یونٹوں کے مطالبات کا تصفیہ۔
حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں ٹیکس تنازعات کے معاملوں کو کم سے کم کرنے اور جی ایس ٹی سے پہلے کے معاملوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اِس ایمنسٹی کے لئے درخواستیں وصول کرنے کی مدت حکم جاری ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس نے یوکرین کے دو ڈرون تباہ کر دیئے

Next Post

مسرت عالم دھڑے کی مسلم لیگ پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
مسرت عالم دھڑے کی مسلم لیگ پر پابندی

مسرت عالم دھڑے کی مسلم لیگ پر پابندی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.