کراچی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک پیج پر آگئے۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں نجی اکیڈمی کی جانب سے تیراکی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب اذہان مرزا ملک نے کسی کھیل میں ناصرف حصہ لیا بلکہ اسے اپنے نام بھی کرلیا۔
بیٹے کے اس خاص دن پر دونوں والدین نے تیراکی کے مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی، صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔