ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں ہر 4 میں سے ایک فرد بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکا ہے، اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-23
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

پیانگ یانگ//
غزہ میں خوراک کا بحران بہت زیادہ سنگین ہوچکا ہے اور ہر 4 میں سے ایک فرد بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکا ہے۔
یہ انکشاف اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا جس میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر روشنی ڈالی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ میں بھوک کی شکار آبادی کی شرح نے افغانستان اور یمن جیسے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں حالیہ برسوں میں قحط سالی کا سامنا ہوچکا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ غزہ میں خوراک کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہو رہا ہے اور اس کی وجہ وہاں ناکافی امداد پہنچنا ہے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے عہدیدار عارف حسین نے بتایا کہ ‘اس سے بدترین صورتحال ہو ہی نہیں سکتی، میں نے کبھی اتنے بڑے پیمانے پر اتنی تیزی سے حالات خراب ہوتے نہیں دیکھے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے 20 ہزار سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ 52 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے غزہ کا طبی نظام بھی منہدم ہو چکا ہے اور اس کے 36 میں سے محض 9 اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں اور وہ سب جنوبی غزہ میں واقع ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کو درکار خوراک کا محض 10 فیصد حصہ شہریوں تک پہنچا ہے۔یہ رپورٹ اقوام متحدہ سمیت 23 اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کرکے جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ غزہ کے 5 لاکھ 76 ہزار 600 شہری بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ گئے ہیں۔
عارف حسین کے مطابق غزہ میں لگ بھگ ہر فرد ہی بھوکا ہے اور وہاں بڑے پیمانے پر امراض پھیل رہے ہیں کیونکہ غذائی کمی کے باعث لوگوں کا مدافعتی نظام بہت زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے سربراہ Martin Griffiths نے بتایا کہ رپورٹ حیران کن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہفتوں سے اس طرح کی صورتحال کا انتباہ کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی تباہی سے بھوک اور امراض ہی پھیل سکتے ہیں۔
یہ رپورٹ اس وقت جاری کی گئی ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر 4 روز سے ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانسیسی صدر میکرون یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے

Next Post

امریکا میں 48 سال بے گناہ قید کے بعد71 سالہ شخص رہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post

امریکا میں 48 سال بے گناہ قید کے بعد71 سالہ شخص رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.