جموں//
جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۴ء۳ریکارڈ ہوئی ہے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموںکشمیر کے کشتواڑ میں بدھ کے روز ۱۱بجکر ۵۷منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۴ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی۵ کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کی سہ پہر سے جموں وکشمیر اور لداخ میں۱۲مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔