لکھنؤ// اترپردیش حکومت نے ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ میں 100 کروڑ روپئے کے اضافے کے تجویز کو منظوری دی ہے ۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے میٹنگ کے بعد میڈیا نمائندوں کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے وکیلوں کو راحت دیتے ہوئے ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ میں 100 کروڑ روپئے کے اضافے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وکیل کی موت پر اس فنڈ سے اس کے اہل خانہ کی مدد کی جاتی ہے ۔ پہلے یہ رقم 1.5 لاکھ روپئے تھی جسے بڑھا کر پانچ لاکھ کردیا گیا تھا ۔ فی الحال یہ رقم 200 کروڑ روپئے کی ہے جسے 500 کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے ۔