جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے: محمود عباس کی سلیوان سے گفتگو

فلسطینی صدر نے باور کرایا پٹی یا اس کے کسی حصے کو الگ کرنے کے منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-17
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کے ساتھ معاہدے موجود ہیں، لیکن اسرائیل ان پرعمل نہیں کرتا: محمود عباس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

غزہ//
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اسرائیل کا دورہ کرکے مغربی کنارے پہنچے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعہ کو رام اللہ میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران محمود عباس نے زور دیا کہ "فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں فوجی جنگ بندی کی جائے تاکہ شہریوں کو اسرائیلی بمباری اور تباہی سے بچایا جا سکے۔
فلسطینی صدر نے غزہ کی تمام گزرگاہوں کو کھولنے، امدادی سامان، طبی اور کھانے پینے کی اشیا کے داخلے کو دوگنا کرنے، پانی، بجلی اور ایندھن کی جلد از جلد فراہمی اور ضروری امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی مداخلت کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کو مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکے۔ مشرقی القدس اور پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔ یہاں اسرائیل بنیادی ڈھانچے کی تباہی کر رہا اور اسلامی اور عیسائی مقدسات پر حملے بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے بدسلوکی اور جابرانہ اقدامات کو رکوانے کا بھی مطالبہ کیا۔
محمود عباس نے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور اس کی روک تھام کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا مغربی کنارہ میں لوگوں کو جبری بے گھر کیا جا رہا اور فلسطینی سرزمین پر دہشت گرد استعمار کا خاموش الحاق کیا جارہا ہے۔
امریکی انتظامیہ کو بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والی پالیسیوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ مداخلت کرنا چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے اور اسرائیل کی جانب سے اسے یا اس کے کسی حصے کو الگ کرنے کے منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فلسطینی کلیئرنس فنڈز جاری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کے معاملے پر روسی صدر سے بات کرنے کو تیار ہیں: فرانس

Next Post

اردگان نے زید النہیان کے ساتھ غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
Next Post
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

اردگان نے زید النہیان کے ساتھ غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.