سرینگر//
’’برائے مہربانی کشمیر آئیں، یہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے لیکن یہاں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے پرہیز کریں‘‘۔
یہ باتیں بالی ووڈ سٹار جان ابرا ہیم کی ہیں جنہوں نے وادی کشمیر میں اپنی آنے والی فلم’وید‘کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کیا۔ وہ اس فلم کی شوٹنگ کیلئے گذشتہ ہفتے وارد وادی ہوئے تھے اور اس فلم کی شوٹنگ سری نگر اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کی گئی۔
جموں و کشمیر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے’ایکس‘پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں جان ابراہیم کہتے ہیں’’کشمیر میں میرا بہت ہی اچھا تجربہ رہا ہم یہاں عشمقام میں شوٹنگ کر رہے ہیں یہ ایک بہت ہی اچھی جگہ ہے ‘‘۔
ابراہیم نے کہا’’آپ دیکھ سکتے ہیں جہاں‘ اننت ناگ کے مضافاتی علاقہ،میں اس کھڑا ہوں یہ جگہ کتنی خوبصورت جگہ ہے ‘‘۔
فلم اسٹار جو کشمیری روایتی ’پھرن‘زیب تن کئے ہوئے تھے ، نے کہا کہ لوگوں کو یہاں آنا چاہئے نہ صرف فلم شوٹنگ کے لئے بلکہ چھٹیاں منانے کیلئے بھی آنا چاہئے ۔
ابراہیم نے کہا’’ہمارا یہاں والہانہ استقبال کیا گیا کشمیر کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں یہاں کے لوگ کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ خوش رہنا چاہتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس جگہ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوجائیں لیکن یہاں کوڑا کرکٹ نہ ڈالیں‘‘۔
بالی اداکار نے کہا’’جب یہاں آئیں گے تو یہاں پلاسٹک وغیرہ نہ پھینکیں یہ اتنی خوبصورت جگہ ہے اس کو صاف و ستھرا رکھیں۔‘‘