سرینگر/۹ دسمبر
مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہفتہ کی شام وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے علاقے بمنہ میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔
قابل اعتماد ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کی شناخت حافظ احمد ولد غلام حسن چٹ ساکنہ ہمدانیہ کالونی بمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو دن پہلے عید گاہ پولیس انسپکٹر‘ مسرور احمد وانی‘جسے اکتوبر میں مشتبہ عسکرےت پسندوں نے گولی مار کر زخمی کردیا تھا‘ کم وبیش چالیس دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا تھا ۔