سرینگر/۷ دسمبر
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جمعرات کو زوجیلا پاس پر ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم چار افراد کی موت کا خدشہ ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی کرگل سے سونمرگ جا رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر زوجیلا پاس پر ایک کھائی میں گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور مقامی لوگ ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ واقعے میں 4 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ زور اسی شاہراہ پر سڑک حادثے میں کیرلہ کے چار سیاحوں کی موت ہوئی تھی ۔