سرینگر//
سرینگر لہیہ شاہراہ پر منگل کے روز ایک گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں چار افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوشدید طورپر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر لہیہ شاہراہ پرزوجیلا کے مقام پر منگل کی سہ پہر ۳بجکر۳۰منٹ پر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سومو میں سوار چھ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے چار افراد کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفرکیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق کیرلہ سے تعلق رکھتے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔