بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سناتن دھرم پر قابل اعتراض تبصروں کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-06
in قومی خبریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//
تمل ناڈو میں سناتن دھرم پر قابل اعتراض تبصروں کا معاملہ منگل کو راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور متعلقہ وزراء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ایوان میں وقفہ صفر کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جے وی ایل نرسمہا راؤ نے سناتن دھرم کے خاتمے کی دھمکی دینے اور اس پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت کے وزرائ عوام میں سناتن دھرم پر قابل اعتراض تبصرہ کر کے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر سناتن دھرم کو ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ بی جے پی کے رکن نے کہا کہ یہ ایک ایجنڈا ہے جسے تمل ناڈو حکومت کے وزرا چلا رہے ہیں۔ ہندوستانی آئین ہر کسی کو اپنے اپنے مذہب کی پیروی کا حق دیتا ہے۔ تمل ناڈو حکومت کے وزرا سناتن دھرم کی توہین کر کے اور اس پر قابل اعتراض تبصرہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس کے سات ھہ انہوں نے ان وزراءکے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے اور انہیں عہدے سے برطرف کئے جانے مطالبہ کیا۔
مسٹر راؤ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق وزراء کے ایسے بیانات نفرت انگیز تقریر کے زمرے میں آتے ہیں اور سماجی تانے بانے کو تباہ کر رہے ہیں۔ وزراءکے بیاناتہندوستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔بی جے پی کے سشیل کمار مودی نے کوچنگ اداروں میں نوجوانوں کی خودکشی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے باوقار تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے سخت امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے نوجوانوں پر شدید دباؤ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کوٹا کے کوچنگ اداروں میں 26 نوجوانوں نے خودکشی کی ہے۔ حکومت کوچنگ اداروں کو ریگولیٹ کرنا چاہئے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے امتحانات کو آسان بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار اوسط ٹیلنٹ کے بچے کوچنگ اداروں میں داخلہ لیتے ہیں اور پھر آگے کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے یہ طلباءداخلہ امتحان کا دباؤ برداشت نہیں کرسکنے کی وجہ سے، وہ خودکشی کرلیتے ہیں۔
کانگریس کے ایل ہنومنتھیا نے خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے اس معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے اجے پرتاپ سنگھ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا میں اناج کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شری ان میں شامل اناج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں اگانے کے لیے کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بی جے پی کے جیسانگ بھائی بابو بھائی دیسائی نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی کا مشورہ دیا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایم ایس پی پر کمیٹی 30-35 بار میٹنگ ہو چکی ہے: مرکزی وزیرتومر

Next Post

غزہ؛ اسکولوں پربمباری سے50 شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ؛ اسکولوں پربمباری سے50 شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.