اقوام متحدہ///
صومالیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں تقریباً 100 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 7.5 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے جمعہ کے روز دی۔
ایجنسی نے کہا کہ صومالیہ میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے، کیونکہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شدید بارشوں، طوفانی سیلاب اور دریا کی طغیانی سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ جنوب مغرب، گالموڈگ، پنٹ لینڈ، ہرشابیل اور جوبالند ریاستوں کے علاقے میں ہیں۔
او سی ایچ اے نے کہا کہ یہ تباہی ایسے وقت میں آئی ہے جب صومالیہ میں لاکھوں افراد فاقہ کشی اور غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 05 سال سے کم عمر کے 15 لاکھ بچے اس سال اگست اور جولائی 2024 کے درمیان شدید غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔