اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دروپدی مرمونے راشٹر سنت تکڈوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے 111ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-03
in قومی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں راشٹر سنت تکڈوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے 111ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ تحقیق اور اختراع کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ راشٹر سنت تکڈوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی تحقیق، اختراعات اور تکنالوجی کی ترقی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین کو انڈین پیٹنٹ آفس نے 60 سے زائد پیٹنٹ دیے ہیں۔ یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان اسٹارٹ اپ کلچر کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک انکیوبیشن سینٹر ہے ۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ مقامی مسائل اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق اور اختراعات کریں اور ان اختراعات کو عملی جامہ پہنائیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج پوری دنیا ایک گلوبل ولیج ہے ۔ کوئی ادارہ دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے ناگپور یونیورسٹی سے اپیل کی کہ وہ بین ضابطہ تعلیم اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحقیق اور اختراعات کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرکے ہی ہم دنیا کو درپیش چنوتیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
تکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی وسائل کا صحیح یا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہی حقیقت تکنالوجی پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔ اگر ہم اس کا صحیح استعمال کریں گے تو یہ ملک اور معاشرے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور اگر ہم اس کا غلط استعمال کریں گے تو یہ انسانیت کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ آج مصنوعی ذہانت کا استعمال ہماری زندگیوں کو آسان بنا رہا ہے ۔ لیکن ‘ڈیپ فیک ’ جیسی تکنالوجی کا استعمال معاشرے کے لیے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی تعلیم ہی ہماری رہنمائی کر سکتی ہے ۔
صدر جمہوریہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسمی ڈگری حاصل کرنا تعلیم کا مکمل ہونا نہیں ہے ۔ انہیں متجسس رہنا چاہئے اور سیکھتے رہنا چاہئے ۔ آج جب تکنالوجی کے میدان میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ، ایسے میں یہ اور بھی ضروری ہوگیا ہے کہ ہم سیکھنے کا عمل مسلسل جاری رکھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مایاوتی کا ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ

Next Post

اجے بھٹ گھانا کے اکرا میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
کورونا بحران کی وجہ سے فوج میں بھرتی متاثر: وزارت دفاع

اجے بھٹ گھانا کے اکرا میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.