ممبئی//ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی-20 کے لیے الگ الگ کپتان بناتے ہوئے جمعرات کو تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا اعلان کیا۔
یہ اعلان بی سی سی آئی نے آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں کیا۔ بورڈ نے کے ایل راہل کو ون ڈے ٹیم کا کپتان اور سوریہ کمار یادو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ جبکہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم بورڈ نے روہت شرما کو کپتان اور جسپریت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنایا ہے۔
ہندوستان کو 10 دسمبر سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں۔ بورڈ نے سوریہ کمار یادو کو ٹی 20 فارمیٹ کے لیے کپتان مقرر کیا ہے۔ اس فارمیٹ میں نائب کپتان رویندر جڈیجہ ہوں گے۔ جب کہ رتوراج گائیکواڑ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بی سی سی آئی نے ون ڈے سیریز کے لیے نوجوان ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس میں رجت پاٹیدار، رتوراج گائیکواڑ، سائی سدرشن، تلک ورما اور رنکو سنگھ جیسے بلے بازوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سائی سدرشن اور رجت پاٹیدار نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ اس بار وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو بھی موقع دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں صرف نوجوان بالرز کو موقع دیا گیا ہے۔ تاہم تجربہ کار اسپنر یجویندر چہل کی طویل عرصے بعد واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چائنا مین اسپنر کلدیپ، جو 2023 ون ڈے ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہے، بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ مکیش کمار، اویس خان، ارشدیپ سنگھ اور دیپک چاہر سمیت چار گیند باز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:-
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، رتوراج گائیکواڈ، ایشان کشن (وکٹ)، کے ایل راہل (وکٹ)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، محمد سمیع، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، پرسدھ کرشنا۔
جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم حسب ذیل ہے:-
رتوراج گائیکواڑ، سائی سدرشن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریاس ایر، کے ایل راہل (کپتان اور وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، مکیش کمار، اویس خان ارشدیپ سنگھ اور دیپک چاہر۔
ٹی 20 میچوں کے لیے ہندوستان کی ٹیم درج ذیل ہے:-
یشسوی جیسوال، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس ایر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، رویندربشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، مکیش کمار اور دیپک چاہر۔
ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا ٹی 20 میچ 10 دسمبر کو ڈربن میں کھیلے گی، دوسرا ٹی 20 بارہ دسمبر کو گکیبرہا میں اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو جوہانسبرگ، دوسرا ون ڈے 19 دسمبر کو گکبیرہا اور تیسرا ون ڈے 21 دسمبر کو پارل میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔