ڈھاکہ//
بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے 959 نئے معاملے سامنے آئے اور اس مدت کے دوران چار مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ڈی جی ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 310,046ہو گئی ہے اور صرف نومبر میں تقریباً 262 مریض اس بیماری سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1610 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 881 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 304869 ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔